مراٹھی ٹیسٹ میں فیل ہونےوالوں کے لائسنس منسوخ ہوں گے۔
EPAPER
Updated: August 13, 2026, 10:28 AM IST | Agency | Mumbai
مراٹھی ٹیسٹ میں فیل ہونےوالوں کے لائسنس منسوخ ہوں گے۔
مہاراشٹر میں ٹیکسی اور آٹو ڈرائیوروں کیلئے مراٹھی زبان جاننے کی شرط اولا، اوبر اور ریپڈو کے ساتھ کام کرنے والے کیب ڈرائیوروں پر بھی لاگو ہوگی۔ یہ اطلاع انڈین ایکسپریس نے ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سرنائک کے حوالے سے دی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: بنگال ایس آئی آر ٹربیونل کی سست روی پر سپریم کورٹ برہم
۱۴؍ اپریل کو ریاستی حکومت نے تمام لائسنس یافتہ ٹیکسی اور آٹو رکشا ڈرائیوروں کیلئے یکم مئی سے مراٹھی جاننا لازمی قرار دیا تھا۔ تاہم ۲۹؍ اپریل کو حکومت نے اس فیصلے پر عمل درآمد ۱۵؍ اگست تک ملتوی کر دیا تھا۔ سرنائک نے جولائی میں کہا تھا کہ جو ٹیکسی اور آٹو رکشا ڈرائیور مراٹھی زبان کا امتحان پاس کرنے میں ناکام رہیں گے، ان کے لائسنس۱۶؍ اگست سے منسوخ کر دیئے جائیں گے۔ بدھ کو ان کا یہ بیان مہاراشٹر موٹر وہیکلس رولز ۱۹۸۹ء میں کی گئی ترامیم کے بعد سامنے آیا ہے۔ ان ترامیم کے تحت کمرشل مسافر ٹرانسپورٹ سے متعلق اجازت نامے، بشمول پرمٹ اور پرمٹ کی تجدید کیلئےمراٹھی زبان کا عملی علم لازمی قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: متھرا شاہی عیدگاہ کے تنازع میں ہندومدعیان کے درمیان شدیداختلاف
جب اپریل میں مراٹھی زبان کو لازمی قرار دینے کا اعلان کیا گیا تھا تو حکام نے بتایا تھا کہ ڈرائیوروں کی جانچ اس بنیاد پر کی جائے گی کہ وہ مراٹھی زبان میں سائن بورڈ یا دستاویزات پڑھ سکتے ہیں یا نہیں اور سادہ جملہ لکھ سکتے ہیں اور زبان میں بنیادی گفتگو کر سکتے ہیں یا نہیں۔