سرفراز خان (۲۲۷؍رن ) اور کپتان سدھیش لاڈ (۱۰۴؍رن) کی شاندار سنچریوں کے بعد مشیر خان (۵؍ وکٹ) اور موہت اوستھی (۳؍ وکٹ) کی تباہ کن گیندبازی کی بدولت ممبئی نے رنجی ٹرافی کے ایلیٹ گروپ ڈی مقابلے میں اتوارکو حیدرآباد کو ۹؍ وکٹ سے شکست دے دی۔
EPAPER
Updated: January 25, 2026, 4:09 PM IST | Hyderabad
سرفراز خان (۲۲۷؍رن ) اور کپتان سدھیش لاڈ (۱۰۴؍رن) کی شاندار سنچریوں کے بعد مشیر خان (۵؍ وکٹ) اور موہت اوستھی (۳؍ وکٹ) کی تباہ کن گیندبازی کی بدولت ممبئی نے رنجی ٹرافی کے ایلیٹ گروپ ڈی مقابلے میں اتوارکو حیدرآباد کو ۹؍ وکٹ سے شکست دے دی۔
سرفراز خان (۲۲۷؍رن ) اور کپتان سدھیش لاڈ (۱۰۴؍رن) کی شاندار سنچریوں کے بعد مشیر خان (۵؍ وکٹ) اور موہت اوستھی (۳؍ وکٹ) کی تباہ کن گیندبازی کی بدولت ممبئی نے رنجی ٹرافی کے ایلیٹ گروپ ڈی مقابلے میں اتوارکو حیدرآباد کو ۹؍ وکٹ سے شکست دے دی۔
اتوار کو حیدرآباد نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کل کی نامکمل اننگز سات وکٹ پر ۱۶۶؍ رن سے کیا۔ صبح کے سیشن میں مشیر خان نے نتن سائی یادو (۳۲) کو آؤٹ کر کے ممبئی کو آٹھویں کامیابی دلائی۔ نتن سائی یادو نے چیما ملند کے ساتھ ۸؍ویں وکٹ کے لیے ۶۹؍ رن کی شراکت قائم کی۔
بعد ازاں کپتان محمد سراج نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے اسکور کو ۲۹۶؍رن تک پہنچایا۔ محمد سراج (۳۲) کو۶۷؍ویں اوور میں اونکار ترمالے نے بولڈ کر دیا۔ سراج اور چیما ملند کے درمیان ۹؍ویں وکٹ کے لیے ۶۱؍رن کی اہم شراکت ہوئی۔۷۰؍ویں اوور میں مشیر خان نے سنچری کی جانب بڑھ رہے چیما ملند (۸۵؍رن) کو آؤٹ کر کے حیدرآباد کی دوسری اننگز کا خاتمہ ۳۰۲؍ رن پر کر دیا۔ اس طرح ممبئی کو جیت کے لیے محض۱۰؍ رن کا ہدف ملا۔ ممبئی کی جانب سے مشیر خان نے ۷۹؍رن دے کر ۵؍ وکٹ حاصل کیے جبکہ موہت اوستھی نے ۳؍ اور اونکار ترمالے نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھئے:بالی ووڈ: اب ’لڑکی ہونا‘ کمزوری نہیں بلکہ طاقت ہے
معمولی ہدف کے تعاقب میں ممبئی نے دوسری اننگز میں ۲ء۳؍ اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر ۱۲؍رن بنا کر مقابلہ نو وکٹ سے اپنے نام کر لیا۔ پہلے ہی اوور میں نتن سائی یادو نے اکھیل ہروڑکر (۴) کو آؤٹ کیا۔ آکاش آنند (۵) اور ہمانشو سنگھ ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔واضح رہے کہ ممبئی نے پہلی اننگز میں ۶؍ وکٹ پر ۵۶۰؍ رن بنا کر اننگز ڈکلیئر کی تھی، جبکہ حیدرآباد کی پہلی اننگز ۲۶۷؍ رن پر سمٹ گئی تھی۔
یہ بھی پڑھئے:دنیا کے سست ترین ٹریفک والے ٹاپ ۱۰؍ شہروں میں چار ہندوستانی
ایمباپے کے دو گول، ریئل میڈرڈ لا لیگا میں ٹاپ پر
کیلین ایمباپے کے شاندار دو گول کی بدولت ریئل میڈرڈ نے ولاریال کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ۰۔۲؍ گول سے شکست دے کر لا لیگا میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ میچ کے دوسرے ہاف میں مباپے نے ونیسیئس جونیئر کے کراس پر پہلا گول کیا، جبکہ اسٹاپیج ٹائم میں پنالٹی کو کامیابی سے گول میں بدل کر ریئل کی جیت پر مہر ثبت کر دی۔ پہلا ہاف پھیکا رہا، تاہم مجموعی طور پر ریئل میڈرڈ کی برتری واضح رہی۔دوسری جانب اوساسونا نے رائو ویلیکانو کو۱۔۳؍ سے ہرا کر سیزن کی پہلی اوے فتح حاصل کی۔ سیویلا نے ایتھلیٹک بلباؤ کو ۱۔۲؍گول سے شکست دی جبکہ والینسیا نے ایسپانیول کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں۲۔۳؍گول سے کامیابی حاصل کی جبکہ لیوانتے نے ایلچے کو آخری لمحات میں ۲۔۳؍گول سے شکست دے کر ڈرامائی اختتام کیا۔