Inquilab Logo

رتناگیری سے تعلق رکھنے والے تاجر کا کیپ ٹاؤن میں قتل

Updated: September 12, 2022, 12:34 PM IST | Siraj Shaikh | Murud/Janjira

واردات کو انجام دینے کے بعد نامعلوم ملزمین فرار ہوگئے ، حملےکا مقصد ابھی معلوم نہیں ہوسکا ہے

The motive of the attack is not yet known .Picture:INN
کیپ ٹاؤن میں جائے واردات کا منظر ۔ تصویر:آئی این این

کیپ ٹاؤن کے تاجر کو اغوا کی کوشش کے دوران گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ۔اغوا ء و قتل کا یہ واقعہ جمعہ کی صبح تقریباً ۱۰؍بجے لانس ڈاؤن میں امام ہارون اسٹریٹ پر پیش آیا۔مقتول کی شناخت خالد سراج  پارکرکے نام سے ہوئی ہے۔مقتول کا تعلق رتناگیری ضلع کے کھیڑ تعلقہ میں و اقع فروس گائوں سے ہے۔ کیپ ٹائون پولیس قتل کے اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے جس میں کیپ ٹاؤن کے ایک ۴۰ سالہ تاجر کو قتل کیا گیا۔ کیپ ٹائون پولیس کے مطابق جمعہ کی صبح نوجوان تاجر سڑک عبور کر رہا تھا کہ اچانک اس پر تین نامعلوم افرادنے حملہ کر دیا۔ویسٹرن کیپ پولیس کے ترجمان سارجنٹ ویسلے ٹوگ نے کہا ’’ متاثرہ کے سر پر گولی لگنے سے زخم آئے تھے اور جائے وقوع پر طبی عملے نے اس کا علاج کیا۔ لیکن اسی وقت عملہ نے خالد کو مردہ قرار دے دیا ۔‘‘ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر لیا  ہے۔واردات کو انجام دینے کے بعد نامعلوم ملزمین موقع سے فرار ہو گئے۔ حملے کا مقصد ابھی پتہ نہیں چل پایا ہے۔
جنوبی افریقہ حکومت پر تنقید 
 ادھر اتوار کو ویسٹرن کیپ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج سراج دیسائی نے  خالد پارکر کی نماز جنازہ  کے موقع پر خطاب کر  تے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ میں اغوا کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ نسلی اعتبار سے ہندوستانی اور بنگلہ دیشی لوگ اور عقیدے کے اعتبار سے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جنوبی افریقہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK