Inquilab Logo

روی شنکر پرساد اورپرکاش جاؤڈیکر کو جلد نئےعہدےملنے کاامکان

Updated: July 12, 2021, 1:08 PM IST | Agency | New Delhi

دونوں سینئر لیڈروں کو مستقبل قریب میں الیکشن والی ریاستوں میں انچاج کی اہم ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے

Ravi Shankar Prasad And Prakash Javadekar.Picture:INN
روی شنکر پرساد اور پرکاش جاؤڈیکر۔تصویر :آئی این این

سابق مرکزی وزراء روی شنکر پرساد اورپرکاش جاؤڈیکر کو بی جے پی میںجلد ہی نئےعہدے  دئیے جا سکتے ہیں۔پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہےکہ بی جےپی  جلد ہی  دونوں سینئر لیڈروں کو نئی ذمہ داریاں دئیے جانے کا اعلان کرسکتی ہے۔مودی کابینہ میں توسیع سے پہلے روی شنکر پرساد ، ہرش وردھن اور پرکاش جاوڈیکر سمیت۱۲؍ وزراء نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا تھا ۔ کابینہ سے باہر ہونے کے بعد روی شنکر پرساد اور پرکاش جاوڈیکر کو جلد ہی  قومی جنرل سیکریٹری یا یا نائب قومی صدر بنائے جانے کا اعلا ن کیا جاسکتا ہے ۔  اس کے ساتھ ہی مستقبل قریب میں الیکشن والی ریاستوں کے انچاج کی اہم ذمہ داری بھی سونپی جاسکتی ہے ۔
 اگلے سال کی شروعات میں اترپردیش ، اتراکھنڈ، پنجاب ، گوا اور منی پور میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس کے پیش نظر روی شنکر پرساد ، پرکاش جاوڈیکر ، نشنک اور ہرش وردھن سمیت کچھ لیڈروں کو تنظیم میں شامل کرکے ان  ریاستوں میں انچارج کی  ذمہ داری دی جاسکتی ہے۔روی شنکر پرساد اور جاوڈیکر پہلے بھی بی جے پی تنظیم میں اہم کردار ادا کرچکے ہیں ۔ نشنک اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ بھی رہے ہیں جبکہ ہرش وردھن دہلی بی جے پی کے صدر کے طور پر کام کرچکے ہیں ۔۷؍ جولائی کو مرکزی کابینہ میں کئے جانے والے ردو بدل اور توسیع میں بی جے پی جنرل سیکریٹری بھوپیندر یادو اور قومی نائب صدر ان پورنا دیوی سمیت پارٹی تنظیم میں مختلف ذمہ داریاں سنبھال رہے پانچ لیڈروں کو وزیر بنایا گیا ہے ۔ بی جے پی میں ایک شخص ایک عہدہ کا اصول نافذ ہے ، اس لئے مانا جارہا ہے کہ سرکار میں شامل کئے گئے لیڈروں کی جگہ تنظیم میں نئے لوگوں کو ذمہ داری دی جاسکتی ہے ۔
 ساتھ ہی ساتھ اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ روی شنکر پرساد ، ہرش وردھن اور پرکاش جاوڈیکر سمیت مرکزی کابینہ سے باہر کئے گئے دیگر وزیروں کو تنظیمی سطح پرکچھ  ذمہ داریاں دی  جا سکتی  ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK