Updated: January 18, 2026, 5:03 PM IST
| New Delhi
ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اتوار کو نئی دہلی میں امریکی رکن کانگریس اسٹیو ڈینس سے ملاقات کی۔ ای اے ایم ایس جے شنکر نے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی ہیں۔ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تجارت سے متعلق جلد خوشخبری آنے کی توقع بڑھ گئی ہے۔
ایس جے شنکر اور اسٹیو ڈینس۔ تصویر:آئی این این
ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اتوار کو نئی دہلی میں امریکی رکن کانگریس اسٹیو ڈینس سے ملاقات کی۔ ای اے ایم ایس جے شنکر نے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی ہیں۔ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تجارت سے متعلق جلد خوشخبری آنے کی توقع بڑھ گئی ہے۔
ایس جے شنکر نے بتایا کہ امریکی سینیٹر کے ساتھ ہندوستان اور امریکہ کے باہمی تعلقات اور حکمت عملی پر بات چیت ہوئی۔ امریکی سفیر کے یہ کہنے کہ ہندوستان امریکہ کے لیے سب سے اہم شراکت دار ہے، اور پھر امریکی رکن کانگریس کا ہندوستانی وزیر خارجہ سے ملنا، اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ایکس پر تصاویر کے ساتھ کیپشن میں ایس جے شنکر نے لکھاکہ ’’آج صبح نئی دہلی میں سینیٹر اسٹیو ڈینس سے مل کر خوشی ہوئی۔ ہمارے باہمی تعلقات اور اس کے اسٹریٹجک اہمیت پر کھل کر بات چیت ہوئی۔‘‘
اس سے پہلے وزیر خارجہ نے امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو سے فون پر بات کی تھی۔ اس گفتگو کا موضوع تجارت، اہم معدنیات، ایٹمی توانائی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون تھا۔اس سے پہلے امریکی سفیر سرجیو گور نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مذاکرات کے بارے میں کہا تھا کہ دونوں فریق مسلسل فعال طریقے سے بات چیت کر رہے ہیں۔ دراصل، تجارتی مذاکرات کی اگلی باری منگل کو ہوگی۔ ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے، اس لیے مذاکرات کو حتمی نتیجے تک پہنچانا آسان کام نہیں ہے، لیکن ہم وہاں پہنچنے کے لیے پختہ ارادے رکھتے ہیں۔ تاہم، تجارت ہمارے تعلقات کے لیے بہت ضروری ہے۔ ہم سیکوریٹی، انسداد دہشت گردی، توانائی، ٹیکنالوجی، تعلیم اور صحت جیسے دیگر اہم شعبوں میں بھی مل کر کام کرتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھئے:گھریلو سطح پر طلب مضبوط، عام بجٹ میں اصلاحات کے تسلسل پر توجہ ہو: سی آئی آئی
امریکی سفیر نے ہندوستان کو امریکہ کا سب سے اہم شراکت دار بتایا اور کہاکہ ’’ہندوستان سے زیادہ اہم کوئی پارٹنر نہیں ہے۔ آنے والے مہینوں اور برسوں میں، بطور سفیر میرا مقصد ایک بہت بڑا ایجنڈا مکمل کرنا ہے۔ ہم یہ کام حقیقی اسٹریٹجک شراکت دار کے طور پر کریں گے، جس میں ہر کوئی طاقت، عزت اور قیادت لائے گا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:افریقن کپ آف نیشنز: نائیجیریا نے مصر کو ہرا کر تیسری پوزیشن چھین لی
انہوں نے وزیر اعظم مودی اور صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دوستی کے بارے میں کہا کہ میں کہہ سکتا ہوں کہ وزیر اعظم مودی کے ساتھ قومی دوستی حقیقی ہے۔ امریکہ اور ہندوستان صرف اپنے مفادات کی بنیاد پر نہیں بلکہ اعلیٰ سطح پر قائم تعلقات کی وجہ سے بھی جڑے ہیں۔ سچے دوست مختلف آراء رکھ سکتے ہیں، لیکن آخر میں ہمیشہ اپنے اختلافات حل کر لیتے ہیں۔