اداکار پرکاش راج نے جمعرات کو کوزیکوڈ میں منعقدہ کیرالا لٹریچر فیسٹیول میں ناسا کی خلابازسنیتا ولیمز سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات وہاں موجود بہت سے لوگوں کے لیے ایک خوشگوار اور یادگار لمحہ بن گئی۔ اسٹیج پر دونوں کے درمیان ایک مختصر مگر بامعنی گفتگو ہوئی۔
EPAPER
Updated: January 23, 2026, 5:16 PM IST | Kozhikode
اداکار پرکاش راج نے جمعرات کو کوزیکوڈ میں منعقدہ کیرالا لٹریچر فیسٹیول میں ناسا کی خلابازسنیتا ولیمز سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات وہاں موجود بہت سے لوگوں کے لیے ایک خوشگوار اور یادگار لمحہ بن گئی۔ اسٹیج پر دونوں کے درمیان ایک مختصر مگر بامعنی گفتگو ہوئی۔
اداکار پرکاش راج نے جمعرات کو کوزیکوڈ میں منعقدہ کیرالا لٹریچر فیسٹیول میں ناسا کی خلابازسنیتا ولیمز سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات وہاں موجود بہت سے لوگوں کے لیے ایک خوشگوار اور یادگار لمحہ بن گئی۔ اسٹیج پر دونوں کے درمیان ایک مختصر مگر بامعنی گفتگو ہوئی۔
ملاقات کے فوراً بعد پرکاش راج نے اس تقریب کی تصاویر اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر شیئر کیں۔ تصاویر کے ساتھ انہوں نے لکھا: ’’کیا ہی یادگار لمحہ ہے… ہمارے عہد کی اتنی بہادر خاتون سے ملنا اور گفتگو کرنا… سنیتا ولیمز کے ساتھ ، کے ایل ایف میں… اپنے ان چاند کو چھونے والے لمحوں کو آپ سب کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔‘‘
اداکار پرکاش راج کے اس پوسٹ پر مداحوں اور فالوورز کی جانب سے بے شمار تبصرے آئے۔ بہت سے لوگوں نے دو متاثر کن شخصیات کو ایک ساتھ دیکھ کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
What a moment to cherish …. to meet .. to have conversed with such a courageous woman of our times .. #SunithaWilliams at #KLF … sharing with you all my over the moon memories ❤️❤️❤️ pic.twitter.com/YN5JfyP9Tt
— Prakash Raj (@prakashraaj) January 22, 2026
ایک شخص نے تبصرہ کیاکہ ’’میں اسٹیج کے سامنے موجود تھا۔ آپ دونوں سے محبت ہے۔ آپ دونوں سے ملنا میرا خواب ہے۔‘‘ ایک اور نے لکھاکہ ’’آپ دونوں عظیم شخصیات کو سلام۔‘‘ ایک مداح نے کہاکہ ’’اوہ! میری دو پسندیدہ شخصیات ایک ہی فریم میں!‘‘ کچھ تبصرے مزاحیہ اور جذباتی بھی تھے۔ ایک نے لکھا کہ ’’آج کا غیر متوقع ’ہائی چیلوم‘ تھا۔‘‘‘ دوسرے نے کہاکہ ’’میرے ہیرو کا بھی کوئی ہیرو ہے؟‘‘ کچھ اور تبصرے تھے، ’’کتنا بابرکت لمحہ ہے‘‘ اور ’’امم… کاسمک اورنج۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:زویا افروز نے ’پریا ‘ کے کردار کیلئے ہزاروں کلو میٹر کا سفر طے کیا تھا
تقریب کے دوران سنیتا ولیمز نے خوابوں اور تخیل کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے نہایت سادہ اور متاثر کن انداز میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’خواب اتنے ہی بڑے ہوتے ہیں جتنا ہمارا تخیل۔ خاص طور پر آج کے دور میں، جہاں چیزیں بہت تیزی سے بدل رہی ہیں، لوگ خیالات لا رہے ہیں اور انہیں حقیقت میں بدل بھی رہے ہیں۔ ماضی میں ایجادات کو ٹیکنالوجی کی وجہ سے رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا، لیکن اب ٹیکنالوجی خود لوگوں کے خیالات سے آگے بڑھ رہی ہے۔ دراصل تخیل ہی واحد حد ہے ۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:الکاراز نے تاریخ رقم کر دی، جوکووچ، ندال اور فیڈرر کو پیچھے چھوڑا
سنیتا ولیمز نے ہندوستان سے اپنے تعلق پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس ملک میں آ کر خود کو باعزت محسوس کر رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ’’دونوں ممالک میں سب کچھ حیرت انگیز ہے۔ میں واقعی بہت خوش اور فخر محسوس کر رہی ہوں کہ میں یہاں ہندوستان میں آپ سب کے ساتھ موجود ہوں۔‘‘