ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ضابطوں کی خلاف ورزی کے معاملے میں پے ٹی ایم پیمنٹس بینک کا بینکاری لائسنس منسوخ کر دیا ہے۔
EPAPER
Updated: April 24, 2026, 10:18 PM IST | New Delhi
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ضابطوں کی خلاف ورزی کے معاملے میں پے ٹی ایم پیمنٹس بینک کا بینکاری لائسنس منسوخ کر دیا ہے۔
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ضابطوں کی خلاف ورزی کے معاملے میں پے ٹی ایم پیمنٹس بینک ( (Paytm Payments Bank کا بینکاری لائسنس منسوخ کر دیا ہے۔ مرکزی بینک نے جمعہ کو جاری کردہ ایک پریس بیان میں کہا کہ ۲۴؍ اپریل ۲۰۲۶ء کو کاروبار کے اختتام سے لائسنس منسوخی کا حکم نافذ ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:’’بھوت بنگلہ‘‘پریہ درشن کی۹۷؍ فلموں میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی
قابلِ ذکر ہے کہ آر بی آئی نے ۱۱؍ مارچ ۲۰۲۲ء سے پے ٹی ایم پیمنٹس بینک کو نئے صارفین بنانے سے روک دیا تھا۔ اس کے بعد ۳۱؍جنوری ۲۰۲۴ء اور ۱۶؍ فروری ۲۰۲۴ء کو اس کی بعض خدمات پر مزید پابندیاں عائد کی گئیں، جن میں موجودہ صارفین سے ڈپازٹ، کریڈٹ یا ٹاپ اپ قبول نہ کرنا بھی شامل تھا۔ اس طرح گزشتہ تقریباً ڈھائی سال سے صارفین صرف بینک سے رقم نکال سکتے تھے، لیکن اس میں نئی رقم جمع نہیں کرا سکتے تھے۔
یہ بھی پڑھئے:مانچسٹر سٹی سرفہرست، آرسنل کو واپسی کا سنہری موقع ، دیگر ٹیموں کے لیے بقا کی جنگ
آر بی آئی کے مطابق پے ٹی ایم پیمنٹس بینک کے پاس تمام صارفین کو ان کی جمع شدہ رقم واپس کرنے کے لیے کافی نقدی موجود ہے۔ اگلے مرحلے میں بینک کو بند کرنے کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ بینک کا طرزِ عمل نہ صرف خود ادارے بلکہ جمع کنندگان کے لیے بھی نقصان دہ تھا اور اس کی انتظامیہ کا عمومی رویہ عوام اور صارفین کے مفادات کے خلاف تھا۔ اسی وجہ سے اسے بینکاری جاری رکھنے کی اجازت دینا عوامی مفاد میں نہیں سمجھا گیا۔ انہی وجوہات کی بنیاد پر پہلے بینک پر مختلف پابندیاں عائد کی گئیں اور اب اس کا لائسنس مکمل طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔