ایلس پیری (۷۱؍ رنز اور دو وکٹ) کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے ۲۱؍ویں میچ میں پاکستان کو۱۱۳؍ رنز کے بڑے فرق سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے اپنی دعویداری مضبوط کر لی۔
EPAPER
Updated: June 24, 2026, 4:02 PM IST | New Delhi
ایلس پیری (۷۱؍ رنز اور دو وکٹ) کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے ۲۱؍ویں میچ میں پاکستان کو۱۱۳؍ رنز کے بڑے فرق سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے اپنی دعویداری مضبوط کر لی۔
ایلس پیری (۷۱؍ رنز اور دو وکٹ) کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے ۲۱؍ویں میچ میں پاکستان کو۱۱۳؍ رنز کے بڑے فرق سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے اپنی دعویداری مضبوط کر لی۔ یہ ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کی مسلسل چوتھی فتح ہے۔
Ellyse Perry`s clinical performance with the bat and the ball won her the @aramco POTM award 🏅 pic.twitter.com/0xX746ZbNt
— ICC (@ICC) June 23, 2026
منگل کی شب ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اور پہلی ہی گیند پر بیتھ مونی صفر پر آؤٹ ہو گئیں۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئیں ایلس پیری نے جارجیا وال کے ساتھ اننگز کو سنبھالا۔ دونوں نے دوسرے وکٹ کے لیے سنچری شراکت قائم کی۔
یہ بھی پڑھئے:کالین بھیامرزا پور کے تخت کے لیے ایک بار پھر خونی ہولی کھیلیں گے
اپنا دسواں ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کھیلنے والی ایلس پیری نے ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی نصف سنچری اسکور کی۔ انہوں نے۴۸؍ گیندوں پر ۷۱؍ رنز بنائے، جس میں نو چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ نویں اوور میں جارجیا وال ۲۸؍ گیندوں پر ۳۹؍ رنز بنا کردوسرے وکٹ کے طورپر آؤٹ ہوئیں۔ اینابل سدرلینڈ ۱۸؍ گیندوں میں ۲۷؍ رن بنائے۔ نکولا کیری ۱۳؍ گیندوں میں ۲۶؍ رن بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔ آسٹریلیا نے مقررہ ۲۰؍ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر ۱۹۹؍ رنز کا بڑا اسکورکھڑا کیا۔ پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال، نشرا سندھو اور رمیم شمیم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ فاطمہ ثنا نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھئے:اسرائیل کو امریکی فوجی امداد پر انحصار کم کرنا ہوگا: نیتن یاہو
ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم آسٹریلوی باؤلنگ اٹیک کے سامنے بے بس نظر آئی اور۴ء۱۳؍ اوورز میں صرف ۸۶؍ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ یوں آسٹریلیا نے ۱۱۳؍ رنز سے شاندار کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے منیبہ علی نے سب سے زیادہ ۳۲؍ رنز بنائے جب کہ صرف کپتان فاطمہ ثنا (۱۷) اور ارم جاوید (۱۴) ڈبل فیگر میں پہنچیں۔ پاکستان کی تین کھلاڑیاں رن آؤٹ ہوئیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے سوفی مولینو، اینابیلا سدرلینڈ اور ایلیس پیری نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جارجیا ویرہم نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔