Inquilab Logo

آر ای سی کمپنی کا خالص منافع ۳۳؍ فیصد بڑھ کر۴۰۷۹؍ کروڑ روپے ہوا

Updated: May 01, 2024, 12:41 PM IST | Agency | Mumbai

پبلک سیکٹر کی غیر بینکاری مالیاتی کمپنی آر ای سی لمیٹڈ نے مارچ ۲۰۲۴ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں ۴۰۷۹ء۰۹؍ کروڑ روپے کا مجموعی خالص منافع پیش کیا ہے اور اس میں ۳۳؍فیصد اضافہ ہواہے۔

REC Company Chairman Vivek Kumar Devangan. Photo: INN
آر ای سی کمپنی کے چیئرمین وویک کمار دیوانگن۔ تصویر : آئی این این

پبلک سیکٹر کی غیر بینکاری مالیاتی کمپنی آر ای سی لمیٹڈ نے مارچ ۲۰۲۴ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں ۴۰۷۹ء۰۹؍ کروڑ روپے کا مجموعی خالص منافع پیش کیا ہے اور اس میں ۳۳؍فیصد اضافہ ہواہے۔ کمپنی کے منافع میں اضافہ بنیادی طور پر آمدنی بڑھنے سے ہوا ہے۔ آر ای سی جو بجلی کی وزارت کے تحت آتا ہے، نے منگل کو اسٹاک ایکسچینج کو ایک فائلنگ میں کہا کہ اس نے ایک سال پہلے۲۳۔ ۲۰۲۲ء کی جنوری-مارچ سہ ماہی میں ۳۰۶۵ء۳۷؍ کروڑ روپے کا خالص منافع کمایا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: مالی سال ۲۰۲۵ء میں تیل کا درآمد بل بڑھ سکتاہے

کمپنی کی کل آمدنی۲۴۔ ۲۰۲۳ء کی چوتھی سہ ماہی میں ۱۲۷۰۶ء۶۶؍ کروڑ روپے رہی جو کہ ایک سال قبل اسی سہ ماہی میں ۱۰۲۵۴ء۶۳؍ کروڑ روپے تھی۔ پورے مالی سال۲۴۔ ۲۰۲۳ء کے لئے کمپنی کا خالص منافع ۱۴۱۴۵ء۴۶؍ کروڑ روپے رہا، جو ایک سال پہلے۱۱۱۶۶ء۹۸؍ کروڑ روپے تھا۔ اس مدت کے دوران آمدنی بڑھ کر۴۷۵۷۱ء۲۳؍ کروڑ روپے ہوگئی جو کہ ایک سال قبل۲۳۔ ۲۰۲۲ء میں ۳۹۵۲۰ء۱۶؍ کروڑ روپے تھی۔ نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کمپنی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر وویک کمار دیوانگن نے کہاکہ اس وقت ہماری کمپنی منافع حاصل کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہم اب گرین لون کی طرف بھی بڑھ رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ایسے پروجیکٹس کو لون فراہم کریں جو ماحول دوست ہوں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK