• Sat, 07 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پہلوانوں کی جنسی ہراسانی معاملہ: مَیں قصور وار نہیں ہوں، برج بھوشن کا دعویٰ

Updated: May 21, 2024, 7:22 PM IST | New Delhi

بی جے پی کے رکن پارلیمان اور کشتی فیڈریشن کے سابق سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ نے عدالت میں سماعت کے دوران دعویٰ کیا کہ وہ قصوروار نہیں ہیں۔ خیال رہے کہ ۱۰؍ مئی کو سماعت کے دوران عدالت نے ان کے خلاف فرد جرم داخل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

Brij Bhushan. Photo: INN
برج بھوشن۔ تصویر: آئی این این

دی انڈین ایکسپریس نے رپورٹ کیا کہ بی جے پی کے رکن پارلیمان اورکشتی فیڈریشن کے سابق سربراہ برج بھوشن نے دعویٰ کیا کہ جنسی ہراسانی کے معاملے میں وہ قصووار نہیں ۔خیال رہے کہ خواتین پہلوانوں نے گزشتہ سال ان کے خلاف جنسی ہراسانی کا کیس درج کیا تھا۔ یہ کیس ۶؍ خواتین پہلوانوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے تعلق سے ہے۔سپریم کورٹ کی مداخلت کے بعد دہلی پولیس نے گزشتہ سال اپریل میں ان کے خلاف کیس درج کیا تھا۔گزشتہ سال جون میں پولیس نے ان کے خلاف ایک ہزار صفحات کی چارچ شیٹ داخل کی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: حماس کے لیڈران کے خلاف حراستی وارنٹ کیلئے فلسطینیوں میں غم وغصہ

خیال رہے کہ ایڈیشنل چیف میٹرپولیٹن مجسٹریٹ پرینکا راجپوت نے حکم جاری کیا تھا کہ برج بھوشن کے خلاف جنسی ہراسانی کے معاملے میں فرد جرم داخل کی جائے۔ آج سماعت کے دوران پرینکا راجپورت نے برج بھوشن سے سوال کیا کہ کیا انہوں نے جرم قبول کیا؟ تو انہوں نے جواب دیا ’’یہ کوئی سوال نہیں ۔میں وہ جرم کیوں قبول کروں جو میں نے کیا ہی نہیں ؟‘‘

یہ بھی پڑھئے: کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کی پرجول ریونا سے وطن واپسی اور تفتیش میں تعاون کی اپیل

سنگھ کے خلاف الزامات طے کرنے کا حکم دیتے ہوئے، عدالت نے نشاندہی کی تھی کہ عہدے کا غلط استعمال، متاثرین کو مسلسل دھکمی دینا اور کمزور خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کیلئے ایک قسم کا طریقہ استعمال کرنا، ان بنیادوں پر ان کے خلاف فرد جرم داخل کی جائے گی۔عدالت نے کہا تھا کہ ان کے خلاف فرد جرم داخل کرنے کیلئے کافی مواد موجود ہے۔

یہ بھی پڑھئے: میٹا نے انتخابات کے دوران اشتعال انگیز اورغلط معلومات کے اشتہارات کو منظوری دی، دی گارڈین کی رپورٹ

یاد رہے کہ ساکشی ملک، بجرنگ پونیا اور ونیش پھوگاٹ کے احتجاج شروع کرنے کے متعدد مہینوں بعد دہلی پولیس نے ان کے خلاف چارچ شیٹ داخل کی تھی۔ پولیس نے اپنی ایف آئی آر میں الزام عائد کیا تھا کہ برج بھوشن شرن سنگھ نےتقریباً ۲؍ خواتین پہلوانوں سے پیشہ وارانہ مدد کے بدلے جنسی خواہشات کا مطالبہ کیاتھااور درجنوں کھلاڑیوں کو ہراساں بھی کیا تھا۔
۲؍مئی کو بی جے پی نے اترپردیش کے کیسر گنج لوک سبھا حلقے سے برج بھوشن سنگھ کا نام بطور امیدوار ہٹا دیا تھا اور ان کی جگہ ان کے بیٹے کرن بھوشن سنگھ کو لوک سبھا انتخابات کیلئے بطور امیدوار نامزد کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK