پھلوں، سبزیوں، پھولوں اور دیگرکی مجموعی پیداوار ریکارڈ ۳۸۶۹ء۱۵؍ لاکھ ٹن تک پہنچنے کا تخمینہ۔
EPAPER
Updated: November 18, 2026, 1:26 PM IST | Agency | New Delhi
پھلوں، سبزیوں، پھولوں اور دیگرکی مجموعی پیداوار ریکارڈ ۳۸۶۹ء۱۵؍ لاکھ ٹن تک پہنچنے کا تخمینہ۔
ہندوستان میں باغبانی کے شعبہ میں ۲۶-۲۰۱۵ء کے پیداواری سال (جولائی تا جون) میں ریکارڈ پیداوار کی امید ہے جس کے ۳۸۶۹ء۱۵؍ لاکھ ٹن تک پہنچنے کا اندازہ ہے۔ منگل کو جاری کئے گئے تیسرے پیشگی تخمینوں کے مطابق یہ پیداوار ۲۵-۲۰۲۴ء کے مقابلے میں ۴ء۳۶؍ فیصد زیادہ ہوگی، حالانکہ اس دوران باغبانی کے رقبے میں کمی آئی ہے۔مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے باغبانی کے شعبے میں فصلوں کے رقبے اور پیداوار کے تخمینے جاری کئے ہیں۔ ان کے مطابق باغبانی فصلوں کا مجموعی زیر کاشت رقبہ تقریباً ۲۹۷ء۲۱؍ لاکھ ہیکٹر رہنے کا امکان ہے جبکہ ۲۵-۲۰۲۴ء میں یہ رقبہ ۳۰۱ء۳۶؍ لاکھ ہیکٹر تھا۔ پھلوں کی پیداوار جو گزشتہ سال ۱۱۷۶ء۴۹ ؍لاکھ ٹن تھی وہ بڑھ کر ۱۲۳۰ء۶۶؍ لاکھ ٹن ہونے کا اندازہ ہے۔ اس طرح اس میں ۵۴ء۱۸؍ لاکھ ٹن یا ۴ء۶۰؍ فیصد اضافہ متوقع ہے۔ اس اضافہ کی بنیادی وجہ کیلا، آم، پپیتا، سیب، انار اور کٹھل کی زیادہ پیداوار ہے۔
سبزیوں کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا
سبزیوں کی پیداوار میں ۴ء۳۵؍ فیصد اضافہ کا امکان ہے۔ یہ ۲۵-۲۰۲۴ء کے ۲۱۷۷ء۹۷؍ لاکھ ٹن سے بڑھ کر۲۶- ۲۰۲۵ء میں ۲۲۷۲ء۶۸؍ لاکھ ٹن تک پہنچ سکتی ہے۔ سبزیوں کی کاشت کا رقبہ ۱۱۷ء۹۱ ؍لاکھ ہیکٹر سے بڑھ کر ۱۱۹ء۳۱؍ لاکھ ہیکٹر ہونے کا اندازہ ہے۔ سبزیوں کی پیداوار میں اضافے کی اہم وجہ آلو، ٹماٹر، بینگن، لوکی، کھیرا، بند گوبھی، پھلیوں اور مٹر کی زیادہ پیداوار ہے۔ آلو کی پیداوار گزشتہ سال کے ۵۸۵ء۷۱؍ لاکھ ٹن کے مقابلے میں ۱۱ء۹۵؍ فیصد اضافے کے ساتھ ۶۵۵ء۷۰؍ لاکھ ٹن ہونے کا اندازہ ہے۔ ٹماٹر کی پیداوار ۲۰۵ء۹۹؍ لاکھ ٹن سے بڑھ کر ۲۱۴ء۱۱؍ لاکھ ٹن ہونے کی توقع ہے، جبکہ پیاز کی پیداوار ۲۸۸.۹۶ لاکھ ٹن رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: نرملا سیتا رمن نے مینوفیکچرنگ سیکٹر کے ساتھ تیسری پری بجٹ مشاورت کی
پھولوں کی پیداوار سب سے زیادہ
پھولوں کی پیداوار میں سب سے زیادہ اضافے کا امکان ہے۔گزشتہ سال کی ۴۲ء۶۵؍ لاکھ ٹن پیداوار کے مقابلے میں امسال اس کی پیداوار تقریباً ۱۴ء۴۵؍ فیصد بڑھ کر ۴۸ء۸۲؍ لاکھ ٹن ہو سکتی ہے۔ پھولوں کی کاشت کا رقبہ بھی بڑھ کر ۴ء۱۰؍ لاکھ ہیکٹر ہو گیا ہے۔
تخمینوں کے مطابق سپاری، ناریل، کاجو، پان کے پتے اور کوکو سمیت باغاتی فصلوں کے زیرِ کاشت رقبے اور پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا۔
کس کی کتنی پیداوار متوقع ہے؟
پھلوں کی پیداوار جو گزشتہ سال ۱۱۷۶ء۴۹ ؍لاکھ ٹن تھی وہ بڑھ کر ۱۲۳۰ء۶۶؍ لاکھ ٹن ہونے کا اندازہ ہے۔
اس اضافہ کی بنیادی وجہ کیلا، آم، پپیتا، سیب، انار اور کٹھل کی زیادہ پیداوار ہے۔
سبزیوں کی پیداوار میں ۴ء۳۵؍ فیصد اضافہ کا امکان ہے۔
سبزیوں کی پیداوار میں اضافے کی اہم وجہ آلو، ٹماٹر، بینگن، لوکی، کھیرا، بند گوبھی، پھلیوں اور مٹر کی زیادہ پیداوار ہے۔
پھولوں کی پیداوار ۴۲ء۶۵؍ لاکھ ٹن سے تقریباً ۱۴ء۴۵ ؍فیصد بڑھ کر ۴۸ء۸۲؍ لاکھ ٹن ہو سکتی ہے۔