Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ظہران ممدانی کوئی اینٹی نیشنل نہیں کہ میں ان سے مل نہیں سکتا‘‘

Updated: August 25, 2026, 10:28 AM IST | Agency | Hyderabad

ریونت ریڈی نے نیویارک کے میئر سے ملاقات کے مجوزہ پروگرام پر سوال کرنےوالوں کو منہ توڑ جواب دیا۔

Revanth Reddy. Picture: INN
ریونت ریڈی۔ تصویر: آئی این این

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی  جو مودی سرکار کی جانب سے  امریکی دورہ کی اجازت   نہ ملنے کی وجہ سے لندن کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن لوٹ آئے ہیں، نے پیر کو اس کیلئے مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔  انہوں  نے اسے تلنگانہ کی توہین قرار دیا اور کہا کہ کانگریس اس معاملہ کو پارلیمنٹ میں اٹھائے گی۔ 

یہ بھی پڑھئے: ۷ء۸؍کروڑ نوجوانوں کے آگے سوالیہ نشان

اس کے ساتھ ہی امریکہ کےمجوزہ دورہ میں  نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی سےان کی  ممکنہ ملاقات کے بارے میں بی جےپی کی جانب سے سوال کئے جانے پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ اول تو  ایسی  کوئی ملاقات طے نہیں تھی۔ دوم ’’ممدانی کوئی سماج دشمن یا اینٹی نیشنل نہیں ہیں کے ان سے ملاقات نہیں کی جاسکتی۔ وہ ایک شہر کے منتخب میئر ہیں۔‘‘

امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کی قیاس آرائیوں پر انہوں نے کہا، ’’مجھے وینس یا ممدانی سے ملاقات کی کوئی اجازت نہیں تھی اور نہ ہی میں نے  اس کی اجازت کیلئے درخواست دی تھی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ۵؍ ستمبر کو کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاجی مارچ

 امریکہ دورہ نہ کرنے دینے پر سوال

حیدرآباد میں ایک پریس کانفرنس  میں  ریونت ریڈی نے کہا کہ مرکزی حکومت تلنگانہ کے بجائے گجرات کو ترجیح دیتی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’مجھے تلنگانہ رائزنگ وفد کی قیادت کیلئے امریکہ کے سفر  کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ گجرات کے وزیر اعلیٰ کو وائبرنٹ گجرات کے نام سے سفر کی اجازت دی گئی۔ یہ تلنگانہ کی خودداری کی توہین ہے۔ مجھے اجازت نہ دینے کی سیاسی وجہ یہ ہے کہ مرکزی حکومت تلنگانہ کے بجائے گجرات کو ترجیح دیتی ہے۔‘‘انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کانگریس لیڈر ہیں اس لئے انہیں نہیں جانے دیاگیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK