Inquilab Logo Happiest Places to Work

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر لوک سبھا میں ہنگامہ

Updated: March 09, 2021, 12:43 PM IST | Agency | New Delhi

 راجیہ سبھا میں اہم اپوزیشن کانگریس اور دیگر پارٹیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی بروز بڑھتی قیمتوں کے سلسلے میں منگل کو راجیہ سبھا میں ہنگامہ کیا جس کے سبب ایوان کی کارروائی ۱۲؍ بجے تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔ صبح گیارہ بجے وقفہ صفر کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان نے ہنگامہ شروع کردیا۔ ڈپٹی اسپیکر ہری ونش نے کہا کہ اپوزیشن کے لیڈر ملک ارجن کھڑکے، بہوجن سماج پارتی کے ستیش چندر مشرا، شیو سینا کی پرینکا چترویدی اور ڈی ایم کے کے تروچی شیوا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ضابطہ ۲۶۷؍ کے تحت کام ملتوی کرنے کی تحریک دی ہے۔

Lok Sabha - Pic : PTI
لوک سبھا ۔ تصویر : پی ٹی آئی

 راجیہ سبھا میں اہم اپوزیشن کانگریس اور دیگر پارٹیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی بروز بڑھتی قیمتوں کے سلسلے میں منگل کو راجیہ سبھا میں ہنگامہ کیا جس کے سبب ایوان کی کارروائی ۱۲؍ بجے تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔
صبح گیارہ بجے وقفہ صفر کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان نے ہنگامہ شروع کردیا۔ ڈپٹی اسپیکر ہری ونش نے کہا کہ اپوزیشن کے لیڈر ملک ارجن کھڑکے، بہوجن سماج پارتی کے ستیش چندر مشرا، شیو سینا کی پرینکا چترویدی اور ڈی ایم کے کے تروچی شیوا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ضابطہ ۲۶۷؍ کے تحت کام ملتوی کرنے کی تحریک دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر ایم وینکیا نائیڈو نے کل ہی ضابطہ ۲۶۷؍ پر انتظام دیا تھا۔ اسپیکر کی اجازت کے بغیر ضابطہ ۲۶۷؍ پر بحث نہیں ہوسکتی۔ اس دوران اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان ایوان کے بیچ میں آگئے اور نعرے بازی کرنے لگے۔ تقریباً ۲۰؍ منٹ کی کارروائی کے بعد ایوان کی کارروائی ۱۲؍ بجے تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

lok sabha Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK