• Sun, 08 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ریتو تاؤڑے ممبئی میں بی جے پی کی پہلی میئر

Updated: February 08, 2026, 9:53 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

شیوسینا کے سنجے گھاڈی ڈپٹی میئر ہونگے، صرف ۱۵؍ مہینے اس عہدہ پر رہیں گے، پرچہ ٔنامزدگی بھردیا، بدھ کو الیکشن،بلا مقابلہ انتخاب کی اُمید

Rahul Shivale and Manoj Kotak (first and second from right) with Ritu Tawde and Sanjay Ghadi while filing their papers.
پرچہ داخل کرتے وقت راہل شیوالے اور منوج کوٹک (دائیںسے  پہلے اور دوسرے) ریتو تاؤڑے اور سنجے گھاڑی کے ساتھ

بی ایم سی  کے اگلے میئر کے تعلق سے  سنیچر کو اُس وقت مطلع صاف ہوگیا جب  بی جے پی کی جانب  سے ریتو تاؤڑے نے پرچہ ٔ نامزدگی  داخل کردیا۔  الیکشن  بدھ ۱۱؍ فروری کو ہوگا مگر  اُدھو سینا کے اس اعلان کے بعد کہ وہ اپنا امیدوار نہیں  اتارے گی  تاوڑے کا بلا مقابلہ منتخب ہوناطے ہو  ہے۔  سنجے گھاڈی ڈپٹی میئر کے عہدہ کیلئے شیوسینا (شندے)  کے امیدوار ہیں۔ ریتو بی ایم سی میں  ٹھاکرے خاندان کے ۲۵؍ سال کے دبدبہ کے  خاتمہ  کے بعد بی جےپی کی پہلی میئر ہوں گی۔ 
سنجے گھاڈی ڈپٹی میئر ہوںگے
سنیچر کو بی جے پی کے ممبئی صدر اور رکن اسمبلی امیت ساٹم نے گھاٹکوپر (وارڈ نمبر۱۳۲) سے   ۳؍ بار کی کارپوریٹرریتو تاؤڑے کا نام  میئر  امیدوار کیلئے اور  سابق ایم پی راہل شیوالے نے  سنجے گھاڈی (دہیسر:  وارڈ نمبر ۵) کا نام شیوسینا (شندے) کی جانب سے  ڈپٹی میئر کے عہدہ کیلئے پیش کیا۔    دنوںہی امیدواروں نے بی ایم سی کے صدر دفتر میں میونسپل سکریٹری منجیری دیشپانڈے کے  پاس اپنا پرچہ ٔ نامزدگی داخل کیا۔  میئر اور ڈپٹی میئر کا الیکشن۱۱؍ فروری کو بی ایم سی  کے  خصوصی اجلاس میں ہوگا۔ پرچہ داخل کرتے  وقت امیت ساٹم اور راہل شیوالے کے علاوہ ریاستی وزیر منگل پربھات لوڈھا، بی جے پی گروپ لیڈر گنیش کھنکر،سابق ایم پی منوج کوٹک، کارپوریٹر پربھاکرشندے اور دیگر موجود تھے۔
بلا مقابلہ انتخاب کا امکان 
۲۲۷؍  رکنی میونسپل کارپوریشن میں   میئر اور ڈپٹی میئر  کے عہدہ کا الیکشن جیتنے کیلئے کم از کم  ۱۱۴؍  کارپوریٹرو ںکی حمایت درکا ہے۔  بی جےپی  کے   ۸۹؍اور شیو سینا(شندے) کے۲۹؍ کارپوریٹر ہیں ۔ دونوں کی مجموعی تعداد ۱۱۸؍ ہے جبکہ  این سی پی (اجیت ) کے ۳؍ کارپوریٹر مہا یوتی کے ساتھ  ہیں اور  این سی پی (شرد) کے واحد کارپوریٹر نے بھی شندے  سینا کی حمایت اعلان کیا ہے۔  شیوسینا (اُدھو) کی گروپ لیڈرا ور سابق میئر کشوری پیڈنیکر  نے   نمائندہ انقلاب سے گفتگو میں بتایا کہ ان کی  پارٹی  امیدوار نہیں اتارے گی ،اس لئے قوی امکان ہے کہ میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب بلا مقابلہ عمل میں  آئےگا۔ -

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK