Inquilab Logo

یورپی لیڈروں کی دھمکیوں کے بعد جوہری ہتھیاروں کی مشقوں کا روس کا اعلان

Updated: May 07, 2024, 1:19 PM IST | Agency | Moscow

فرانس کے صدر نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اگر کیف نے درخواست کی تو ان کا ملک یوکرین میں زمینی فوج بھیجنے پر غور کرے گا جس سے ماسکوسخت ناراض ہے۔

Russian President Vladimir Putin speaking at a video conference in the Kremlin. Photo: AP/PTI
روسی صدر ولادیمیرپوتن کریملین میں ویڈیوکانفرنسنگ میں خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر : اے پی / پی ٹی آئی

اعلیٰ یورپی لیڈروں کی جانب سے یوکرین کی فوجی حمایت کے اعلان کے بعد روس نے فوجی مشقوں کا اعلان کیا ہے جن میں جوہری ہتھیار شامل ہوں گے۔ روس نے کہا ہے کہ وہ ایسی مشقیں منعقد کرے گا جس میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کے استعمال کیلئے مشقیں شامل ہوں گی۔ 
 واضح رہے کہ یورپی لیڈروں کی جانب سے یوکرین کیلئے مضبوط فوجی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ الجزیرہ کی خبر کے مطابق کریملین نے پیر کو کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کی طرف سے فوجی مشقوں کا حکم مغربی اور نیٹو کے رکن ممالک کے یوکرین میں فوج بھیجنے کے بارے میں بیانات کے جواب میں تھا جس پر روس نے دو سال سے زیادہ عرصہ قبل حملہ کیا تھا۔ وزارت دفاع نے کہا کہ ان میں غیر اسٹریٹیجک جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور تعیناتی کیلئے مشقیں شامل ہوں گی۔ 

یہ بھی پڑھئے: اسرائیلی فوج کی رفح پر بمباری،۱۹؍فلسطینیوں کی موت

واضح رہے کہ یہ اقدام کشیدگی میں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اگر کیف نے بیک اپ کی درخواست کی تو ان کا ملک یوکرین میں زمینی فوج بھیجنے پر غور کرے گا اور اس کے ایک دن بعد ہی برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا تھا کہ اگر یوکرین چاہے تو روس کے اندر موجود اہداف کے خلاف برطانوی ہتھیار استعمال کیا جا سکتا ہے۔ روسی حکام نے دونوں بیانات کی مذمت کی اور خبردار کیا کہ ماسکو اس پر جوابی کارروائی کرے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK