روس نے ایک دفعہ پھر یوکرینی دارالحکومت کیف کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔یوکرینی حکام کے مطابق دارالحکومت کیف پر روسی ڈرونز اور میزائل حملوں میں کم از کم ۲۰؍افراد ہلاک جبکہ ۳۴؍ سے زائد زخمی ہو گئے ۔
EPAPER
Updated: July 03, 2026, 11:40 AM IST | Agency | Kiev
روس نے ایک دفعہ پھر یوکرینی دارالحکومت کیف کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔یوکرینی حکام کے مطابق دارالحکومت کیف پر روسی ڈرونز اور میزائل حملوں میں کم از کم ۲۰؍افراد ہلاک جبکہ ۳۴؍ سے زائد زخمی ہو گئے ۔
روس نے ایک دفعہ پھر یوکرینی دارالحکومت کیف کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔یوکرینی حکام کے مطابق دارالحکومت کیف پر روسی ڈرونز اور میزائل حملوں میں کم از کم ۲۰؍افراد ہلاک جبکہ ۳۴؍ سے زائد زخمی ہو گئے ۔
یہ بھی پڑھئے:راجکمار کا انداز اور ڈائیلاگ مشہور ہوتے تھے
یوکرینی فوج کے مطابق حملوں میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حملوں کے بعد ایک ہوٹل میں آگ لگ گئی اور ۶؍ منزلہ رہائشی عمارت بھی گر گئی۔ دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے علاقوں دنیپروپیٹروسک اور پولتاوا میں میں واقع ائیرپورٹس کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ زیلنسکی نے بدھ کو انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہونے کے بعد ڈبلن کا اپنا دورہ یہ کہتے ہوئے مختصر کر دیا کہ روس ان کے ملک پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔اُنھوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ میں اپنے لوگوں پر زور دیتا ہوں کہ وہ انتہائی احتیاط برتیں، اپنے بچوں اور اپنے اہل خانہ کی حفاظت کریں اور بنکروں میں پناہ لیں۔اُن کا کہنا تھا کہ روسی یوکرین کے خلاف اس بڑے حملے کی تیاری طویل عرصے سے کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:فیفا ورلڈکپ : رونالڈو کی پنالٹی کامیاب، پرتگال نے کروشیا کو مات دی