Inquilab Logo

سنجے سنگھ الگ چیمپئن شپ منعقد کر کے جعلی سرٹیفکیٹ دے رہے ہیں: ساکشی ملک

Updated: January 31, 2024, 2:23 PM IST | New Delhi

خاتون پہلوان ساکشی ملک نے سنجے سنگھ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ الگ سے چیمپئن شپ منعقد کر کے کھلاڑیوں کو جعلی سرٹیفکیٹ دے رہے ہیں۔ ساکشی ملک نے وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کیلئے یہ سرٹیفکیٹ مستقبل میں بڑی پریشانی بن سکتے ہیں۔

Olympic bronze medalist Sakshi Malik. Photo: INN
اولمپک برونز میڈل یافتہ ساکشی ملک ۔ تصویر: آئی این این

مرکزی حکومت کے ذریعے نئے منتخب کئے گئے ورسلنگ فیڈرشن کو معطل کرنے کے بعد اولمپک میڈل یافتہ ساکشی ملک نے الزام عائد کیا ہے کہ معطل کئے گئے ڈبلیو ایف آئی کے صدر سنجے سنگھ چیمپئن شپ منعقد کر رہے ہیں اور جعلی سرٹیفکیٹ دے رہے ہیں۔ ساکشی ملک نے سوال قائم کیا ے کہ کس طرح ایک معطل کیا گیا صدر فیڈریشن کے فنڈز کا غلط استعمال کیسے کر سکتے ہیں؟ انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ جعلی سرٹیفکیٹ ،جو سنجے سنگھ پر دینے کا الزام ہے، مستقبل میں کھلاڑیوں کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔انہوں نے وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں۔ 

یہ بھی پڑھئے: توشہ خانہ کیس: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کو ۱۴؍ سال قید بامشقت

ساکشی ملک نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ قومی ورسلنگ چیمپئن شپ جو وزرات کھیل منعقد کر رہی ہے جے پور میں ہونے والی ہے لیکن سنجے سنگھ غیر قانونی طورپراپنی قیادت دکھانے کیلئے الگ چیمپئن شپ منعقد کر رہے ہیں اور جعلی سرٹیفکیٹ پر دستخط کر رہے ہیں۔ جب کھلاڑی ، جنہیں وہ سرٹیفکیٹ دے رہے ہیں، ان بنیادوں پر ملازمت حاصل کرنے جائیں گے تو انہیں بہت سے مشکلات کاسامنا کرنا پڑے گاجبکہ اس میں ان کی کوئی غلطی نہیں ہوگی۔ اس کیلئے سنجے سنگھ کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہی حکومت ہند نے ڈبلیو ایف آئی کے پینل کو معطل کیا ہےجبکہ وہ ایک دن پہلے ہی منتخب کی گئی تھی۔معطل کرنے کے وقت وزرات نے یہ بھی کہا تھا کہ جو نیا فیڈریشن تشکیل دیا گیا ہے وہ سابق عہدیداران کے قابو میں کام کر رہا ہے۔
سنجے سنگھ کے فیڈریشن کے صدر منتخب ہونے کے بعد ساکشی ملک نے پریس کانفرنس میں ورسلنگ سے اپنی معطل کا اعلان کیا تھا۔ بعد ازیں بجرنگ پونیا نے اپناپدم شری ایوارڈ بھی لوٹا دیا تھاجس کے بعد حکومت نے اس فیڈریشن کو معطل کرنے کے بعد نیا پینل تشکیل دیاتھا۔یاد رہے کہ فیڈریشن کے سابق صدر برج بھوشن شرن سنگھ ، جو بی جے پی کے رکن پارلیمان بھی ہیں، پر الزام ہے کہ انہوں نے متعدد خاتون پہلوانوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے۔
ساکشی ملک ، بجرنگ پونیا اور ونیش پھوگاٹ نے برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف دہلی میں احتجاج بھی کیا تھاتو کافی دنوں تک جاری رہا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK