ہندی سنیما کے سینئر اسکرین رائٹر اور سلمان خان کے والد سلیم خان کو ممبئی کے باندرہ میں واقع لیلاوتی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ سلیم خان کو جسم میں سوجن (سویلنگ) کی شکایت تھی۔
EPAPER
Updated: February 17, 2026, 3:55 PM IST | Mumbai
ہندی سنیما کے سینئر اسکرین رائٹر اور سلمان خان کے والد سلیم خان کو ممبئی کے باندرہ میں واقع لیلاوتی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ سلیم خان کو جسم میں سوجن (سویلنگ) کی شکایت تھی۔
ہندی سنیما کے سینئر اسکرین رائٹر اور سلمان خان کے والد سلیم خان کو منگل کے روز ممبئی کے لیلاوتی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ سلیم خان کو جسم میں سوجن (سویلنگ) کی شکایت تھی، جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔ طبیعت بگڑنے کی خبر ملتے ہی خاندان کے افراد فوراً اسپتال پہنچ گئے۔ بیٹے سلمان خان اور بیٹی الویرا خان کو بھی اسپتال میں دیکھا گیا۔
اطلاعات کے مطابق سلمان خان مڈھ علاقے میں جاری شوٹنگ کو درمیان میں چھوڑ کر سیدھا اسپتال پہنچے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی صحت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ فی الحال ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
سلیم خان کا نام ہندی فلم انڈسٹری میں ایک ایسے مصنف کے طور پر درج ہے جنہوں نے سنیما کی زبان اور ہیرو کی شبیہ دونوں کو نئی سمت دی۔ انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز اداکاری سے کیا تھا۔ ۱۹۶۰ء کی دہائی میں انہوں نے فلموں میں چھوٹے موٹے کردار ادا کیے، لیکن وہ پہچان حاصل نہ کر سکے جس کی انہیں تلاش تھی۔ اسی دوران انہوں نے محسوس کیا کہ اداکاری نہیں بلکہ تحریر ان کی اصل طاقت ہے۔ اس کے بعد انہوں نے اسکرپٹ رائٹنگ کی طرف قدم بڑھایا اور یہیں سے ان کا اصل سفر شروع ہوا۔
یہ بھی پڑھئے:رِچاچڈھانے اپنے کریئر کے ابتدائی تجربے کا ذکر کیا، قابلِ اعتماد شخص نے دھوکہ دیا تھا
تحریر کی دنیا میں سلیم خان کی قسمت اس وقت بدلی جب ان کی جوڑی نغمہ نگارجاوید اختر کے ساتھ بنی۔ یہ جوڑی’’سلیم-جاوید‘‘ کے نام سے مشہور ہوئی۔ دونوں نے مل کر ایسی کہانیاں اور مکالمے لکھے جنہوں نے ناظرین کی خوب داد سمیٹی اور باکس آفس پر نئے ریکارڈ قائم کیے۔
یہ بھی پڑھئے:یوکے، ہندوستان میں منکی پاکس کی نئی قسم، ڈبلیو ایچ او کی نگرانی کی ہدایت
سلیم-جاوید کی لکھی ہوئی فلموں میںزنجیر، دیوار، شعلے اور ڈان جیسی کلٹ کلاسک فلمیں شامل ہیں۔ ان فلموں کے ذریعے انہوں نے معاشرے کے غصے، جدوجہد اور امیدوں کو بڑے پردے پر پیش کیا۔ ’’زنجیر‘‘اور’’دیوار‘‘ جیسی فلموں کے ذریعے انہوں نے امیتابھ بچن کو ’’اینگری ینگ مین‘‘کا خطاب دلایا۔ سلیم خان کی تخلیقی صلاحیتوں نے فلم انڈسٹری کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ آج جب وہ اسپتال میں داخل ہیں تو پورا فلمی حلقہ ان کی صحت کے حوالے سے فکرمند ہے اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کر رہا ہے۔