Inquilab Logo

سندیش کھالی کیس : شاہجہاں شیخ کے۲؍ اکاؤنٹ منجمد

Updated: April 04, 2024, 11:31 PM IST | Agency | Kolkata

ایسے ۱۵؍ بینک اکاؤنٹ ای ڈی کی نگرانی میں ہیں جوان اکاؤنٹ سےغیر قانونی لین دین کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Shah Jahan Sheikh. Photo: INN
شاہجہاں شیخ۔ تصویر : آئی این این

سندیش کھالی میں جنسی زیادتیوں اورزمینوں پر غیر قانونی قبضے کے ملزم  شاہجہاں شیخ کا بینک اکاؤنٹ ای ڈی نےمنجمدکر دیا ہے۔ مرکزی تحقیقاتی ایجنسی کے ذرائع کے مطابق انہوں نے متعلقہ بینک حکام کو خط لکھا ہے جس میں شاہجہاں کے ذاتی اکاؤنٹ اور ان کی فش ٹریڈنگ کمپنی میسرز شیخ سبینا فش سپلائی اونلی کے اکاؤنٹ سےتمام مالی لین دین کو روکنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ اسی طرح دونوں اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: پپو یادو نے پورنیا سے کاغذات نامزدگی داخل کئے ،کہا’’ کانگریس کی حمایت حاصل ہے‘‘

 ای ڈی ذرائع کے مطابق کئی دیگر بینک کھاتوں کے لین دین کے بارے میں بھی جانکاری مانگی گئی ہے۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پرافسروں کو شاہجہاں کے متعدد بینک کھاتوں سے۱۳۷؍ کروڑ روپے کے لین دین کی تفصیلات ملی ہیں۔ تقریباً۱۵؍ بینک اکاؤنٹس ای ڈی کی نگرانی میں ہیں۔ افسران اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا ان اکاؤنٹس میں قواعد کے مطابق مالی لین دین کی گئی  ہے یا نہیں۔
 ای ڈی ذرائع کے مطابق یہ پہلے سے ہی معلوم تھا کہ شاہجہاں نے مچھلی کے کاروبار کی آڑ میں مختلف جرائم کے ذریعے کمائے گئے کالے دھن کا حوالہ کاروبار کرتا تھا ۔ وہ ایک ہاتھ میں اپنا پیسہ دیتا تھا اور دوسرے ہاتھ میں واپس لے لیتا تھا۔ تھوڑی سی مزید وضاحت کے لیے شاہجہاں نے سب سے پہلے نقد رقم کسی فرد یا تنظیم کے حوالے کرتا تھا اور اس کے بعد  یہ رقم بینک کے ذریعے اس کے اکاؤنٹ میں جمع کرانےکی ہدایت دیتا تھا۔ شاہجہاں کے خلاف ای ڈی کے پاس دو ای سی آئی آر ہیں۔ ایک راشن کی تقسیم میں بدعنوانی اور دوسرا زمینوں پر ناجائز قبضہ اور ماہی گیری۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK