۲۰۰۲ءمیں فلمسازسنجے گپتا نے فلم کانٹے کی ہدایت کاری کی تھی، جس میں امیتابھ بچن، سنجے دت، سنیل شیٹی، کمار گورو، مہیش مانجریکر اور لکی علی نے اداکاری کی تھی۔
EPAPER
Updated: May 16, 2026, 5:02 PM IST | Mumbai
۲۰۰۲ءمیں فلمسازسنجے گپتا نے فلم کانٹے کی ہدایت کاری کی تھی، جس میں امیتابھ بچن، سنجے دت، سنیل شیٹی، کمار گورو، مہیش مانجریکر اور لکی علی نے اداکاری کی تھی۔
۲۰۰۲ءمیں فلمسازسنجے گپتا نے فلم کانٹے کی ہدایت کاری کی تھی، جس میں امیتابھ بچن، سنجے دت، سنیل شیٹی، کمار گورو، مہیش مانجریکر اور لکی علی نے اداکاری کی تھی۔یہ فلم کوئنٹن ٹارانٹینو کی فلم ریزروائر ڈاگس کا آفیشل ریمیک تھی اور یہ ان چند فلموں میں شامل ہے جنہیں اصل فلم کے ہدایتکار نے بھی سراہا۔اب، کانٹے کی ریلیز کے ۲۴؍ سال بعد،سنجے گپتا، نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اب کانٹے ۲؍ بنانے کا منصوبہ کر رہے ہیں۔
سنجے گپتا نےکانٹے ۲؍ کے منصوبوں پر بات کی
ایک پوڈ کاسٹ میں ان سے فلم کے بارےمیں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا ’’ہم مسلسل رابطے میں ہیں۔ ہم اس بات پر کام کر رہے ہیں کہ آگے کیا کرنا ہے۔ میری مشکل یہ ہے کہ کہانی قدرتی انداز میں سامنے آنی چاہیے۔ اگر آپ ۲۰۰۷ء سے دیکھیں تو ہم نے ’’لوکھنڈوالا‘‘ بنائی اور’’وڈالا‘‘ ۲۰۱۴ء میں ریلیز کی، لیکن اس کہانی کو بننے میں اتنے سال لگے۔ اسی طرح اب میں سنجو کو یہ سب کرتے دیکھ رہا ہوں اور وہ بہت اچھا کام کر رہا ہے، اس میں کوئی شک نہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے : تبو نے عمر، صنفی تعصب اور فلمی صنعت کے دباؤ پر کھل کر بات کی
انہوں نے مزید کہا’’ دُھرندھر‘‘ سے پہلے مجھے لگتا ہے کہ ان کی صلاحیتوں کو صحیح استعمال نہیں کیا گیا۔ جن فلموں میں انہوں نے کام کیا، ان کے فلم ساز نہیں جانتے تھے کہ انہیں کیسے پیش کرنا ہے۔ وہ ان کی طاقت کو نہیں سمجھ سکے اور نہ ہی انہیں جاننے کے لیے وقت نکالا۔ مجھے مطالعہ کرنے کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ میں ان کے ساتھ بڑا ہوا ہوں۔‘‘
بعد ازاں انہوں نے کانٹے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’آج بھی جب میں انہیں دیکھتا ہوں تو لگتا ہے کہ ان میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور وہ پوری فلم اپنے کندھوں پر اٹھا سکتے ہیں، بشرطیکہ ہم انہیں ایسی فلم دیں۔ ہم اسی موضوع پر بار بار بات کر رہے تھے۔ ہم نے کانٹے ۲؍ کے لیے ایک ابتدائی سطح کی کہانی بھی تیار کر لی ہے۔ اب میں اس کی اسکرپٹ لکھنا شروع کروں گا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا ’’کانٹے‘‘کے بعد یہ فلم کچھ قانونی مسائل میں پھنس گئی تھی، لیکن اب وہ مسائل حل ہو چکے ہیں چونکہ اب یہ معاملہ ختم ہو گیا ہے، اس لیے میں تخلیقی طور پر اس کے سیکوئل کی تحریر پر توجہ دے رہا ہوں۔ اب دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔‘‘
اگر آج کانٹے بنے تو سنجے گپتا کی خوابوں کی کاسٹ
اسی پوڈکاسٹ میں جب سنجے گپتا سے پوچھا گیا کہ اگر آج کانٹے بنائی جائے تو وہ کن اداکاروں کو کاسٹ کریں گے، تو انہوں نے اپنی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اگر آج آپ میری خواہش کی فہرست پوچھیں تو میں سنجے دت، ابھیشیک بچن اور منوج باجپئی کے ساتھ ‘کانٹے’ بناؤں گا اور ان کے ساتھ جے دیپ اہلاوت، وجے ورما اور علی فضل کو شامل کروں گا۔‘‘