Inquilab Logo

سعودی عرب: حج سیزن میں قرآن حفظ کرنے کے ایک ہزار سیشنز کا آغاز

Updated: May 20, 2024, 3:48 PM IST | Riyadh

یہ اقدام اس سال کے حج سیزن کیلئے ایوان صدر کے منصوبوں سے مطابقت رکھتا ہے تاکہ عالمی سطح پر قرآن مجید کی تعلیمات اور اس کے معتدل پیغام کو عام کیا جا سکے۔

Abdul-Rahman Al-Sudais.Photo: INN
شیخ عبدالرحمٰن السدیس۔ تصویر:آئی این این۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مسجد نبوی میں مذہبی امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے عازمین حج کیلئے قرآن حفظ کرنے والے ایک ہزار سیشنز کے آغاز کو منظوری دے دی ہے۔ یہ اقدام اس سال کے حج سیزن کیلئے ایوان صدر کے منصوبوں سے مطابقت رکھتا ہے تاکہ عالمی سطح پر قرآن کی تعلیمات اور اس کے معتدل پیغام کو عام کیا جا سکے۔ تعلیم یافتہ سعودی اساتذہ، جنہوں نے مقدس کتاب حفظ کر رکھی ہے، حجاج کرام کے تجربے کو بہتر بنانے کیلئے ان کوششوں کی قیادت کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ایران میں غم و اندوہ، پانچ روزہ سوگ کا اعلان، محمد مخبر عبوری صدر بنائے گئے

السدیس نے اس موقع پر کہا کہ یہ اقدام مملکت کی قیادت کی قرآن کی تعلیم، حفظ، تفسیر اور تفہیم کو بڑھانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین میں ہونے والے سیشنز کو تعلیمی اور تدریسی مواد فراہم کرنے کے ساتھ قرآن کے پیغام اور رہنمائی کو پھیلانے کیلئے طریقہ کار کے طور پر ڈیزائن کیا گیا تھا۔ مذہبی امور کی صدارت کا مقصد بھی ان قرآنی سیشنز کے اندر تعلیم کے دائرہ کار کو وسیع کرنا ہے، جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق تلاوت اور تعطیلات شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK