امریکہ نے ہندوستان پر اضافی ٹیرف ہٹانے کا اشارہ دیا ہے، جب کہ ہندوستان روسی تیل کی درآمد میں کمی لاتے ہوئے خام تیل کی خریداری متنوع کر رہا ہے اور تجارتی معاہدے کی بات چیت میں بہتری آئی ہے۔
EPAPER
Updated: January 25, 2026, 7:04 PM IST | Washington
امریکہ نے ہندوستان پر اضافی ٹیرف ہٹانے کا اشارہ دیا ہے، جب کہ ہندوستان روسی تیل کی درآمد میں کمی لاتے ہوئے خام تیل کی خریداری متنوع کر رہا ہے اور تجارتی معاہدے کی بات چیت میں بہتری آئی ہے۔
امریکہ نے ہندوستان پر اضافی ٹیرف ہٹانے کا اشارہ دیا ہے، جب کہ ہندوستان روسی تیل کی درآمد میں کمی لاتے ہوئے خام تیل کی خریداری متنوع کر رہا ہے اور تجارتی معاہدے کی بات چیت میں بہتری آئی ہے۔ روئٹرس کی رپورٹ کے مطابق امریکی خزانہ کے سیکریٹری اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ہندوستان پر اضافی ۲۵؍ فیصد ٹیرف ہٹانے کا امکان موجود ہے کیونکہ ہندوستان کی روسی تیل کی درآمد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
بیسنٹ نے روئٹرس کو بتایا کہ ’’ ہندوستانی ریفائنریز کی روسی تیل کی خریداری تقریباً ختم ہو گئی ہے۔ یہ ایک کامیابی ہے۔ ٹیرف ابھی بھی موجود ہیں، روسی تیل پر ۲۵؍ فیصد ٹیرف ابھی بھی لاگو ہیں۔ میں سوچتا ہوں کہ انہیں ہٹانے کا کوئی راستہ موجود ہے۔‘‘ رپورٹ کے مطابق، دسمبر میں ہندوستان کی روسی تیل کی درآمد دو سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، جس کے نتیجے میں اوپیک کا ہندوستان میں تیل کی درآمد میں حصہ ۱۱؍ماہ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھئے:ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ دوسری بار خوش قسمت ثابت
بیسنٹ کے بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے جب ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے دباؤ بڑھ گیا تھا، جنہوں نے پہلے خبردار کیا تھا کہ اگر ہندوستان روسی تیل کی خریداری کم نہیں کرتا تو ٹیرف مزید بڑھ سکتے ہیں۔ اگست میں ٹرمپ نے ہندوستان کی روسی خام تیل کی درآمد کے جواب میں ہندوستانی مصنوعات پر ٹیرف ۵۰؍ فیصد تک دُگنا کر دیا تھا، جس میں ۲۵؍ فیصد کا اضافی ٹیرف شامل تھا۔
ٹرمپ اور ہندوستان -امریکہ تجارتی معاہدہ
اس ہفتے کے شروع میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ہندوستان کے ساتھ ’ اچھا‘ تجارتی معاہدہ کریں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ’’میں آپ کے وزیر اعظم کی بہت عزت کرتا ہوں۔ وہ ایک شاندار انسان اور میرے دوست ہیں۔ ہم ایک اچھا معاہدہ کریں گے۔‘‘ ٹرمپ کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئےاشوینی ویشنو نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ’’ ہندوستان کی پوزیشن اور تجارتی امور میں گہری مصروفیت کے پیش نظر یہ بہت حوصلہ افزا ہے۔ مرکزی وزیر اشونی نے بھی کہا کہ عالمی تجارتی امور میں ہندوستان کی پوزیشن اور گہری شمولیت کے پیش نظر یہ بہت حوصلہ افزا ہے۔ اسی دوران، ہندوستان بڑی ریفائنریز جیسے بھارت پیٹرولیم اور انڈین آئل، روسی تیل کی خریداری کم کرتے ہوئے برازیل، مشرق وسطیٰ اور افریقہ سے تیل کی خریداری بڑھا اور متنوع کر رہی ہیں۔