Inquilab Logo

دوسرے مرحلے کی انتخابی مہم ختم، کل پولنگ

Updated: April 25, 2024, 8:45 AM IST | New Delhi

۱۳؍ ریاستوں کی ۸۸؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے ، تمام تیاریاں مکمل

EVMs are being reviewed for the second phase of polling. (Photo: PTI)
دوسرے مرحلہ کی پولنگ کیلئے ای وی ایم کا جائزہ لیا جارہا ہے۔(تصویر: پی ٹی آئی )

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  ۵؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت ۱۳؍ریاستوں کی ۸۸؍ سیٹوں پر ۲۶؍اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔تمام حلقوں میں  ووٹنگ صبح شروع ہوگی اور شام تک جاری رہے گی۔ الیکشن کمیشن نے آزادانہ، منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے سب سے تعاون کی اپیل کی ہے اور تمام ووٹرس پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا حق ذمہ داری سے استعمال کریں۔تشہری مہم کے آخری دن سیاسی لیڈران نے پوری طاقت جھونک دی۔ وزیراعظم مودی، امیت شاہ، نتن گڈکری، شیوراج چوہان، اکھلیش یادو،تیجسوی یادو،پرینکاگاندھی،یوگی آدتیہ ناتھ اورنتیش کمار سمیت بڑے لیڈروں نے انتخابی اجلاس میں شرکت کی اور ایک دوسرے پر جم کر تنقیدیں کیں۔ 
 دوسرے مرحلے کی  اہم سیٹوں میں کیرالا کی   وائناڈ، بہارکی کشن گنج، کٹیہار، پورنیہ، بھاگلپور، بانکا، چھتیس گڑھ کی  راج نندگاؤں، مہاسمند، جموںکی جموں،کرناٹک کی میسور اور بنگلور شامل ہیں۔ قابل ذکرہےکہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ۱۹؍ اپریل کو ہوئی ہے۔ اب انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جو امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں ان میں راہل گاندھی، ارون گوئل، ہیما مالنی، ششی تھرور اور راجیو چندر شیکھر شامل ہیں۔راہل گاندھی وائناڈ  سے امیدوار ہیں جبکہ ہیما مالنی متھرا سے امیدوار ہیں۔ رامائن میں رام کا کردار ادا کرنے والے  ارون گوئل میرٹھ سے بی جے پی کے امیدوار ہیں۔ اس مرحلے میں لوک سبھا کی۸۸؍ سیٹوں پر کل۱۲۰۶؍ امیدوار میدان میںہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK