• Fri, 10 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

حماس کے سینئر لیڈر نےغزہ امن معاہدے کی شقوں کی تفصیل پیش کی

Updated: October 10, 2025, 3:52 PM IST | Agency | Gaza

حماس کے سینر لیڈر اسامہ حمدان نے مصر اور دیگر ثالث فریقوں کے ساتھ طے پانے والے غزہ امن معاہدے کی شقوں کی مفصل تصویر پیش کردی ہے۔

Osama Hamdan. Photo: INN
اسامہ حمدان۔ تصویر: آئی این این
حماس کے سینر لیڈر اسامہ حمدان نے مصر اور دیگر ثالث فریقوں کے ساتھ طے پانے والے غزہ امن معاہدے کی شقوں کی مفصل تصویر پیش کردی ہے۔ اپنے تازہ انٹرویو میں حمدان نے کہا کہ اس معاہدے کا بنیادی مقصد غزہ پر جاری جارحیت کا مکمل خاتمہ کرنا ہے اور اسی کے بعد قیدیوں کا تبادلہ عمل میں آئے گا، جبکہ معاہدے کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لئے عالمی برادری کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔حمدان نے واضح طور پر کہا کہ معاہدے کے ایک اہم حصے کے تحت اسرائیلی فوج کو غزہ شہر، شمالی علاقوں، رفح اور خان یونس سے انخلاء کرنا ہوگا اور یہ اقدام جنگ بندی کے باضابطہ اعلان کے ساتھ مربوط ہوگا۔
اُن کے بقول اس پہلو کو ثالثوں نے بھی تسلیم کیا ہے اور معاہدے کی پہلی اور بنیادی شق ہی غزہ پر جارحیت کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے۔
معاہدے کی لاجسٹک شقوں کے متعلق اسامہ حمدان نے بتایا کہ پانچ سرحدی گزرگاہوں کے ذریعے روزانہ کم از کم۶۰۰؍ ٹرک امدادی سامان غزہ میں داخل ہوں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ امدادی سامان کی تقسیم مقامی یا مشکوک اداروں کے ذریعہ نہیں بلکہ بین الاقوامی اداروں کے ماتحت شفاف طریقے سے ہونی چاہئے تاکہ تقسیم کے عمل میں رکاوٹ یا بدعنوانی نہ آئے۔مزید برآں انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی منتقلی کے دوران غزہ کی فضاؤں میں ڈرون پروازیں روکنے کی بھی درخواست کی گئی ہے تاکہ نقل و حمل کا عمل بلاخوف و خطر انجام پائے۔
قیدیوں کے تبادلے  سے متعلق اسامہ حمدان نے بتایا کہ اس معاہدے کے تحت تقریباً ۲۵۰؍ ایسے قیدی بھی رہا کئے جائیں گے جنہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے اور ساتھ ہی غزہ سے تقریباً۱۷۰۰؍ دیگر قیدیوں کی رہائی بھی فہرست میں شامل ہے لیکن انہوں نے یہ باور کروایا کہ قیدیوں کا یہ تبادلہ صرف اسی صورت ممکن ہوگا جب جنگ بندی کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا، یعنی قیدیوں کی رہائی جنگ بندی کے نفاذ کے عین بعد کا عمل ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK