Inquilab Logo

مرکزی وزیر کوشل کشور کے مکان میں سنسنی خیز قتل

Updated: September 02, 2023, 9:38 AM IST | Lucknow

بیٹے کی لائسنس یافتہ پستول برآمد لیکن کوشل کشور کی معاملہ سے پلہ جھاڑنے کی کوشش

Union Minister Kaushal Kishore
مرکزی وزیر کوشل کشور

مرکزی حکومت میں وزیر برائے ہائوسنگ  اور شہری ترقیات کوشل کشور کے لکھنؤ والے مکان  پرسنسنی خیز قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ قتل مبینہ طور پر مرکزی وزیر کے بیٹے وکاس کشور کی لائسنس یافتہ پستول سے ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔ مقتول کی شناخت ونئے شریواستو کے طور پر ہوئی ہے جو وکاس کشور کا قریبی ساتھی بتایا جارہا ہے۔  اتنی بڑی واردات کے باوجود مرکزی وزیر  معاملے سے پلہ جھاڑنے کی کوشش کررہے ہیںاور کہہ رہے ہیں کہ وہ مقتول کے بارے میں نہیں جانتے ہیں۔ دوسری طرف  ونئے کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ وکاس کا نہایت قریبی ساتھی تھا اور اسے پوری منصوبہ بندی کے ساتھ قتل کیا گیا ہے۔
 مرکزی وزیر کوشل کشور کے مطابق وہ مقتول کو نہیں جانتے لیکن اس کے اہل خانہ سے پوری ہمدردی رکھتے ہیں اور اس بات کی کوشش کریں گے کہ اس کے قاتلوں کو جلد سے جلد پکڑا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ قتل کب ہوا اور اس وقت ان کے گھر پر کون تھا انہیں یہ بھی معلوم نہیں ہےکیوں کہ وہ اور ان کا بیٹا اس وقت دہلی میں ہیں۔ 
 دوسری طرف ونئے کے بھائی نے بتایا کہ  وکاس کوشل ونئے کو ہر جگہ ساتھ لے جاتا تھا لیکن جب وہ دہلی گیا تو اسے ساتھ نہیں لے گیا اسی سے شبہ ہو تا ہے کہ ان کے بھائی کے قتل میں وکاس کہیں نہ کہیں ملوث ہے اور مرکزی وزیر اسے بچانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ہم نے انصاف کا مطالبہ کرتے رہیں گے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK