Inquilab Logo

وکی کوشل کی فلم’سیم بہادر‘ ۲۶؍جنوری سے او ٹی ٹی پردیکھی جاسکے گی

Updated: January 24, 2024, 11:02 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

 گزشتہ سال یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی وکی کوشل کی فلم’سیم بہادر‘نے شائقین سے خوب داد حاصل کی۔ اس فلم کا سیدھا مقابلہ رنبیر کپور کی بلاک بسٹر فلم’اینیمل‘سے تھا۔

Actor Vicky Kaushal in a scene from the movie `Sam Bahadur`. Photo: INN
اداکار وکی کوشل فلم’سیم بہادر‘ کے ایک منظر میں۔ تصویر : آئی این این

 گزشتہ سال یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی وکی کوشل کی فلم’سیم بہادر‘نے شائقین سے خوب داد حاصل کی۔ اس فلم کا سیدھا مقابلہ رنبیر کپور کی بلاک بسٹر فلم’اینیمل‘سے تھا۔ اس کے باوجود’سیم بہادر‘نےباکس آفس پر اچھا بزنس کیا۔ سیم مانکشا کی زندگی پر مبنی اس فلم میں وکی نے اپنے کردار کے ساتھ مکمل انصاف کیا۔ اب یہ فلم او ٹی ٹی پر بھی ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ 
 جو لوگ سینما گھروں میں جا کر میگھنا گلزار کی ہدایت کاری میں بننےوالی یہ فلم نہیں دیکھ سکے اب وہ لوگ گھر میں رہ کر اس فلم سے لطف اندوز ہوسکتےہیں۔ تھیٹروں میں دھوم مچانے کے بعد، اب یہ فلم ۲۶؍ جنوری کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’زی ۵؍‘ پر ریلیز کی جائے گی۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK