Inquilab Logo

شاہ رخ خان کی فلم’ ڈنکی‘ کی۷۵؍کروڑ روپے کی کمائی

Updated: December 25, 2023, 10:36 AM IST | Agency | Mumbai

ڈنکی نے پہلے دن تقریباً۳۰؍ کروڑ، دوسرے دن۲۰؍ کروڑ اور تیسرے دن۲۵؍ کروڑ روپے کمائی کی۔

Shah Rukh Khan in a scene from Dinky. Photo: INN
ڈنکی کے ایک منظر میں شاہ رخ خان۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی نے ۳؍ دنوں میں۷۵؍ کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے۔ راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ڈنکی۲۱؍ دسمبر کو بڑے پردے پر ریلیز ہوئی تھی۔ فلم ڈنکی کا شائقین نے خیرمقدم کیا ہے۔ ڈنکی نے پہلے دن تقریباً۳۰؍ کروڑ روپے کمائے تھے۔ ڈنکی نے دوسرے دن۲۰؍ کروڑ روپے کمائے جبکہ اس فلم  نے تیسرے دن۲۵؍ کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی۔ اس کے ساتھ ہی گھریلو باکس آفس پر ڈنکی کا کل کلیکشن ۷۵؍ کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ فلم ڈنکی میں شاہ رخ خان کے علاوہ اہم ادکارہ تاپسی پنو، وکی کوشل اور بومن ایرانی بھی اہم کرداروں میں ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK