Inquilab Logo

مندر کے احاطے میں متعدد افراد کنوئیں میں گرگئے

Updated: March 31, 2023, 2:05 PM IST | Indore/Bhopal

اندور کے اس سانحہ میں ۱۸؍افراد کو بچالیا گیا،وزیراعلیٰ خود نگرانی کررہے ہیں

People trapped in the well are being pulled out
کنوئیں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالا جارہا ہے

اندور میں جمعرات کو قدیم مندر کے احاطے میں بنےپرانے کنویں کاپرانا ڈھانچہ گرنے سےکئی لوگ اس میں گرگئے۔ دوپہر بجےتک ۱۸؍ افراد کو بحفاظت باہر نکال لیاگیا اور مزید نو افراد کو بچایا جا رہا ہے۔
 وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان خود واقعہ کی نگرانی کر رہے ہیں اور انہوں نے بتایا کہ۱۸؍ لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ مزید کو بحفاظت نکالا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ مزید کچھ لوگوںکے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے اور انہیں بحفاظت نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ دریں اثنا، سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مقامی پٹیل نگر کے بیلیشور مہادیو مندر کے احاطے میں  رام نومی کے موقع پرعقیدت مندوں کی کافی بڑی بھیڑجمع ہوگئی تھی۔دوپہرمیں تقریباً ۱۲؍بجے کیمپس میں واقع پرانی باوڑی کے اوپر بنی چھت گرگئی۔اس وجہ سے مندر احاطے میں آنے والے عقیدت مند اس میں گرگئے۔ خدشہ ہے کہ کنویں کی گہرائی ۳۰؍فٹ سے زیادہ ہے۔ حالانکہ اس میں پانی کی مقدار نسبتاً کم ہے۔ کنویں میں سیڑھیاں اور رسیاں ڈال کر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ کنویں میں مزید کتنے لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ انتظامیہ کی ترجیحات میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت نکالنا ہے۔

Indore bhopal Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK