جموں کشمیر شدید سردی کی زد پرہے۔ شوپیان میں درجہ حرارت صفر سے۸ء۲؍ ڈگری سیلسیس نیچے درج کیا گیا۔ اس دوران آسمان صاف رہا اور ڈل جھیل سمیت پانی کے دیگر ذخائر جم گئے۔ ایک عہدیدار نے یہ جانکاری دی۔
EPAPER
Updated: January 11, 2026, 11:36 AM IST | Srinagar
جموں کشمیر شدید سردی کی زد پرہے۔ شوپیان میں درجہ حرارت صفر سے۸ء۲؍ ڈگری سیلسیس نیچے درج کیا گیا۔ اس دوران آسمان صاف رہا اور ڈل جھیل سمیت پانی کے دیگر ذخائر جم گئے۔ ایک عہدیدار نے یہ جانکاری دی۔
جموں کشمیر شدید سردی کی زد پرہے۔ شوپیان میں درجہ حرارت صفر سے۸ء۲؍ ڈگری سیلسیس نیچے درج کیا گیا۔ اس دوران آسمان صاف رہا اور ڈل جھیل سمیت پانی کے دیگر ذخائر جم گئے۔ ایک عہدیدار نے یہ جانکاری دی۔
یہ بھی پڑھئے: جموں، کشمیر اور لداخ میں درجۂ حرارت منفی ۲۵؍ ڈگری سیلسیس، ڈل جھیل منجمد
عہدیدار کے مطابق سری نگر میں جمعہ کی رات کم از کم درجہ ٔ حرارت منفی ۷ء۵؍ ڈگری سیلسیس نیچے ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اس سے ایک رات پہلے یہ صفر سے۶؍ ڈگری سے کچھ زیادہ تھا۔ یہ اس موسم کی اب تک کی سب سے سرد رات رہی۔ شہر کا کم از کم درجۂ حرارت موسمی اوسط سے۳ء۸؍ ڈگری کم رہا۔ شدید سردی کے باعث ڈل جھیل کے اندرونی حصوں سمیت کئی آبی ذخائر کے کچھ حصے منجمد ہو گئے۔ جنوبی کشمیر میں شوپیاں وادی کا سب سے سرد علاقہ رہا، جہاں پارہ منفی ۸ء۲؍ ڈگری پر پہنچ گیا۔ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں واقع مشہور اسکی ریزورٹ گلمرگ میں کم از کم درجۂ حرارت۸ء۶- ڈگری ریکارڈ کیاگیا جبکہ ایک رات پہلے یہ منفی ۷ء۲؍ڈگری تھا۔