Inquilab Logo

شردپوار نے جمہوریت کے اصولوں پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا

Updated: July 17, 2023, 1:45 PM IST | New Delhi

مانسون اجلاس سے پہلے شردپواراین سی پی لیڈران سے ملاقات کریں گے

Sharad Pawar And Ajit Pawar. Photo : INN
شرد پوار اور اجیت پوار۔ تصویر : آئی این این

شرد پوار نے بھتیجے اجیت پوار اور باغی خیمے کے ایم ایل ایز نے  اتوار کو ممبئی میں میٹنگ کے دورانـ’’بی جے پی کی تقسیم سیاست‘‘ کی مخالفت کی اور  شردپوار سے ’’آشیرواد‘‘ طلب کیا۔بعد ازیں وائی  بی چوہان سینٹر میں این سی پی یوتھ ونگ کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے  شرد پوار نے واضح کیا کہ وہ بی جے پی کی حمایت نہیں کر سکتے اور اپنی ترقی پسند سیاست کو جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ میٹنگ میں اجیت پوار اوران کےحامیوں نے  شرد پوار سے درخواست کی کہ وہ پارٹی کو دوبارہ جوڑنے پر غور کریں جبکہ شرد پوارنے اس ملاقات میں مسلسل خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔  بعد ازیں انہوں نے اپنا  موقف واضح کیا۔ ناسک سے یوتھ ونگ کےکارکنان سےخطاب کےد وران انہوںنے بی جے پی کی تفرقہ انگیز سیاست کی مخالفت پر زور دیتے ہوئے این سی پی کے نظریے کی تصدیق کیجبکہ انہوں نے شمولیت، مساوات، سیکولرازم اور جمہوریت کے اصولوں پر ثابت قدم رہنے کی یقین دہانی کی ہے۔ خیال رہے کہ یہ اجیت پوار کی غداری کےبعد شردپوار اور اجیت پوار کے درمیان ہونے والی پہلی ملاقات تھی۔
 مہاراشٹر اسمبلی کے مانسون اجلاس سے پہلے  شرد پواراین سی پی ایم ایل ایز سے ملاقات کریں گے۔ تقسیم سے پہلے این سی پی کے پاس ۲۸۸؍ رکن  اسمبلی میں ۵۳؍ ایم ایل ایز تھےالبتہ  پارٹی میں تقسیم کے بعد ممبئی میں اجیت پوار کی جانب سے  منعقدہ پہلی میٹنگ میں این سی پی کے ۳۵؍ایم ایل ایز اور ۸؍ ایم ایل سی میں سے پانچ نے اپنی موجودگی کا اعلان کیا تھا،  تاہم اجیت پوار کی حمایت کرنے والے ایم ایل ایز کی صحیح تعداد اب تک معلوم نہیں کی جا سکی ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK