Inquilab Logo

حصص بازار میں مسلسل تیسرے دن کاروبارمیں گراوٹ

Updated: January 21, 2022, 11:16 AM IST | Agency | Mumbai

تنزلی سے سرمایہ کاروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ، امریکی فیڈریزرو کے سود شرحوں میں کٹوتی کےاعلان نے عالمی بازاروں کومتاثر کیا ہے

 The fall in the stock market has hurt investors immensely..Picture:INN
شیئر بازار میںگراوٹ سے سرمایہ کاروں کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ تصویر: آئی این این

مریکی فیڈ ریزرو کے سود کی شرحوں میں مارچ سے کٹوتی شروع کرنے کے اشاروں  کے درمیان عالمی سطح پرمحتاط رویہ کے سبب  مارکیٹ میں کمزور رجحان  رہا  جس سے ریلائنس انڈسٹریز ، ایس بی آئی، آئی ٹی سی، ٹاٹا اسٹیل  جیسی سرخیل کمپنیوں کے شیئر دباؤ میں آگئے۔  جمعرات کو فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیسرے دن گر گئی اورجمعرات کو دو ہفتے کی کم ترین سطح پر ایک فیصد سے زیادہ گر گئی۔
؍ ۹۰۰؍ پوائنٹس تک نیچے آگیا تھا بی ایس ای 
 جمعرات کو شیئر بازار میں کافی اتھل پتھل رہی۔ نصف دن تک گراوٹ کا رجحان اتنا گہرا تھا کہ بی ایس سی کا انڈیکس زائد از ۹۰۰؍ پوائنٹس نیچے آگیا تھا جبکہ نفٹی بھی ۲۵۰؍ پوائنٹس سے زیادہ گھٹ گیا تھا۔  بی ایس ای کا۳۰؍ شیئرز پر مشتمل انڈیکس سینسیکس۶۰؍ ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے ۶۳۴ء۲۰؍پوائنٹس گرکر ۵۹۴۶۴ء۶۲؍ پر آگیا، جو دو ہفتوں کی کم ترین سطح ہے۔ اس سے پہلے اس سال۷؍ جنوری کو سینسیکس۵۹۷۴۴ء۶۵؍پر تھا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی ۱۸۱ء۴۰؍ پوائنٹس گر کر۱۷۷۵۷؍پوائنٹس پر آگیا۔ اسی عرصے کے دوران مڈکیپ ۰ء۰۷؍ فیصد گر کر ۲۵۴۶۴ء۳۱؍ پر آگیا جبکہ اسمال کیپ ۰ء۰۵؍ فیصد بڑھ کر۳۰۵۶۵ء۶۳؍ پوائنٹس پر  پہنچ گیا۔اسی عرصے کے دوران بی ایس ای  میں کل ۳۴۸۴؍کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے ۱۶۶۳؍ میں گراوٹ جبکہ۱۷۴۵؍ میں اضافہ ہوا جبکہ۷۶؍ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔  این ایس ای میں۳۵؍ کمپنیوں کے حصص سرخ رہے جبکہ۱۵؍ سبز نشان پر تھے۔ بی ایس ای  میں۱۳؍ گروپوں میں  کاروبار ہوا۔ اسی عرصے کے دوران سی ڈی جی ایس۰ء۲۸، انرجی۱ء۳۴، ایف ایم سی جی۱ء۰۰، فائنانس۰ء۶۸، ہیلتھ کیئر۱ء۱۱، انڈسٹریز۰ء۱۰، آئی ٹی۱ء۶۹، آٹو۰ء۸۰، بینکنگ۰ء۴۴، کیپٹل گڈز۰ء۴۰، صارفین مصنوعات کی قیمتوں میں۰ء۵۰  کنزیومر ڈیوریبل گڈز۰ء۸۰؍ فیصد تیل اور گیس  ۰ء۷۵؍  اور ٹیک گروپ میں ۱ء۴۵؍ فیصد ٹوٹ گئے ۔
عالمی سطح پر کیا ردعمل رہا؟
  عالمی منڈی میں بھی گراوٹ کا رجحان رہا۔ اسی عرصے کے دوران  ایف ٹی ایس ای۰ء۲۶،  ڈیکس ۰ء۲۸ اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ۰ء۰۹ فیصد گرا، جب کہ جاپان کے نکیئی میں۱ء۱۱ اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں۳ء۴۲؍ فیصد اضافہ کا ہوا۔
مسلسل گراوٹ سے سرمایہ کاروں کے  ۵ء۱۵؍کروڑ روپے پانی ہوئے! گھریلو شیئر بازار میں منگل اور بدھ کو ایک ایک فیصد سے زیادہ کی گراوٹ آئی ہے۔ فروخت کے رجحان کے سبب سرمایہ کاروں کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے اور مجموعی طور پرانہیں ۵ء۱۵؍ لاکھ کروڑ روپے سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ بدھ کو کاروبار کے اختتام پر سینسیکس ۶۵۶ء۰۴؍ پوائنٹس (۱ء۰۸؍ فیصد) گرکر ۶۰۰۹۸ء۸۲؍ پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ این ایس ای نفٹی ۱۷۴ء۶۵؍ پوائنٹس (۰ء۹۶؍فیصد) گرکر ۱۷۹۳۸ء۴۰؍ پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اس سے پہلے منگل کو بھی دن بھر بازار پر دباؤ بنا ہوا تھا۔  بی ایس ای کی لسٹیڈ کمپنیوں کی ویلیو مجموعی طور پر ۲؍کروڑ ۸۰؍ ہزار ۲؍ہزار ۴۳۸؍ کروڑ روپے تھی جو بدھ کو گھٹ کر ۲؍کروڑ ۷۴؍لاکھ ۸۵؍ہزار ۹۱۲؍ کروڑ روپے پر آگئی ہے۔ اس میںجمعرات کے اعدادوشمار شامل نہیں ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK