Inquilab Logo

بی جے پی لوک سبھا انتخابات کیلئے مودی کو بطور ہندو ہردے سمراٹ پیش کر رہی ہے: ششی تھرور

Updated: December 29, 2023, 7:51 PM IST | New Delhi

کانگریسی لیڈر ششی تھرور نے کہا کہ بی جے پی وزیر اعظم نریندر مودی کو ’’ہندو ہردے سمراٹ ‘‘ کے طور پر پیش کرکے لوک سبھا انتخابات لڑنا چاہتی ہے۔ ۲۰۲۴ء کے عام انتخابات کو ’’ہندوتوا بمقابلہ فلاح و بہود کی جنگ ‘‘ کا رخ دیا جا رہا ہے۔ الیکشن کے دوران بی جے پی کے تمام انتخابی وعدے زیر بحث ہونے چاہئیں۔

Shashi Tharoor. Photo: INN
ششی تھرو۔ تصویر: آئی این این

کانگریسی لیڈر ششی تھرو ر نے کہا کہ بی جے پی وزیراعظم نریندر مودی کو ’’ہندوہردے سمراٹ‘‘ کے طور پر پیش کر کے ’’ہندوتوا ‘‘ کے مسئلے پر لوک سبھا انتخابات لڑنا چاہتی ہے۔تھرور نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی۲۲؍ جنوری کو ایودھیا کے رام مندرکا جبکہ ۱۴؍ فروری کو ابودھابی کے ’’باپس ‘‘ مندر کا افتتاح کریں گےجس کے بعد لوک سبھا انتخابات کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ ۲۰۲۴ء لوک سبھا انتخابات ’کو ’فلاح و بہود جنگ بہ مقابلہ ہندوتوا ‘‘ کا رخ دیاجا رہا ہے۔

لوک سبھا انتخابات معاشی ترقی ، سالانہ ۲؍ کروڑ ملازمت پیدا کرنااور ہر ہندوستانی کے بینک اکاؤنٹ میں رقم جمع کرانے کے دعویٰ پر سوال ہےجس پر بحث کرنے کی ضرورت ہے۔واضح پیغام ہے۔ ۲۰۰۹ء میں نریندر مودی کو معاشی ترقی کا اوتار بنا کر پیش کیا گیا۔ گجرات آئی این سی کے سی ای او کے طور پر جو تمام ہندوستانیوں کیلئے تبدیلی کا محرک بن سکتے ہیں۔۲۰۱۹ء میں نوٹ بندی کے دوران مودی کے بارے میں یہ بیان منہ کے بل گر گیا۔ پلوامہ دہشت گردانہ حملہ نے مودی کو یہ موقع فراہم کیا کہ وہ لوک سبھا عام انتخابات کو قومی تحفظی انتخابات میں تبدیل کر دیں۔یہ واضح ہو گیا ہے کہ ۲۰۲۴ء میں بی جے پی اپنا پیغام تبدیل کر دے گی اور نریندرمودی کو ’’ہندو ہردے سمراٹ ‘‘ کے طور پر لوگوں پر مسلط کرنے کی کوشش کرے گی۔یہ تمام چیزوں نے سوالات کھڑے کر دیئے ہیں کہ وہ اچھے دن کہاں گئے ؟سالانہ ۲؍ کروڑ ملازمت پیدا کرنے کا کیا ہوا؟ اس معاشی ترقی کا کیا ہوا اور ہر ہندوستانی کے بینک اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرنے کا کیا ہوا؟ یہ تمام سوالات انتخابات کے دوران زیر بحث ہونے چاہئیں جو لوک سبھا انتخابات کو ہندوتوا بہ مقابلہ فلاح و بہود کی جنگ کا رخ دے رہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK