Inquilab Logo Happiest Places to Work

خان سر کے کیمپس کے قریب فائرنگ، پولیس کی تحقیقات شروع

Updated: June 03, 2026, 1:57 PM IST | Patna

خان سر کے ادارے کے اطراف کسی مجرمانہ واقعہ کی یہ پہلی خبر نہیں ہے۔۲۰۱۹ء میں اس وقت خان سرجی ایس ریسرچ سینٹر کے باہر نامعلوم افراد نے یکے بعد دیگرے دو دیسی بم پھینکے تھے۔

Khar Sir.Photo:INN
خان سر۔ تصویر:آئی این این

بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے مسلّح پور تھانہ علاقے میں منگل کی رات اس وقت سنسنی پھیل گئی جب معروف استاد اور یوٹیوبر خان سر کے کیمپس کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پورے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
یہ واقعہ ایسے مقام کے قریب پیش آیا ہے جو مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرنے والے ہزاروں طلبہ کے لیے ایک اہم مرکز سمجھا جاتا ہے۔ خان سر کا کیمپس پٹنہ کے معروف تعلیمی اداروں میں شمار ہوتا ہے، جہاں روزانہ بڑی تعداد میں طلبہ آتے ہیں۔ فائرنگ کی خبر کے بعد علاقے میں خوف و ہراس اور افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھئے:ایمیلیا کلارک نے ’’گیم آف تھرونز‘‘ کی تنخواہ سے متعلق افواہوں کی تردید کی

پولیس اس وقت واقعہ کی وجوہات اور حملہ آوروں کی شناخت معلوم کرنے میں مصروف ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کے ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اطراف میں نصب نگرانی کے کیمروں کی ریکارڈنگ بھی کھنگالی جا رہی ہے۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ خان سر کے ادارے کے اطراف کسی مجرمانہ واقعہ کی یہ پہلی خبر نہیں ہے۔ اس سے قبل ۱۰؍ مئی ۲۰۱۹ءء کو ان کے کوچنگ سینٹر کو دیسی بم حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس وقت صبح تقریباً ۱۰؍ بجے قدم کنواں تھانہ علاقے کے مسلّح پور ہاٹ میں واقع خان جی ایس ریسرچ سینٹر کے باہر نامعلوم افراد نے یکے بعد دیگرے دو دیسی بم پھینکے تھے۔

یہ بھی پڑھئے:برطانیہ: ٹیک کمپنیوں نے جیلوں میں اےآئی نگرانی، مائیکرو چپس اور روبوٹک نظام استعمال کرنے کی تجویز دی

اس حملے میں کوچنگ ادارے کے دفتر کے ایک حصے کو نقصان پہنچا تھا جبکہ باہر کھڑی ایک طالب علم کی اسکوٹی مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھی۔ حالانکہ، اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی۔خان سر مختلف مواقع پر یہ دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ کم فیس میں معیاری تعلیم فراہم کرنے کی وجہ سے بعض مقامی کوچنگ مافیا اور سماج دشمن عناصر ان سے ناراض تھے اور ان کے ادارے کو بند کرانے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔
خان سر بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے انتہائی مقبول استاد اور یوٹیوبر ہیں۔ اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’خان جی ایس ریسرچ سینٹر‘ کے ذریعے وہ ملک بھر کے لاکھوں طلبہ کو کم خرچ میں مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرانے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ فی الحال تازہ فائرنگ کے واقعہ کے سلسلے میں پولیس کی تحقیقات جاری ہیں اور حکام مزید معلومات جمع کرنے میں مصروف ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK