ملک کی۱۲؍ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر لسٹ کے جامع خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) کا دوسرا مرحلہ اپنے آخری مرحلے میں ہے۔
EPAPER
Updated: February 22, 2026, 8:51 AM IST | New Delhi
ملک کی۱۲؍ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر لسٹ کے جامع خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) کا دوسرا مرحلہ اپنے آخری مرحلے میں ہے۔
ملک کی۱۲؍ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر لسٹ کے جامع خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) کا دوسرا مرحلہ اپنے آخری مرحلے میں ہے۔ اس بیچ الیکشن کمیشن نے سنیچر کو گجرات، مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور کیرالہ کی حتمی ووٹر لسٹ جاری کردی۔ ایک طرف جہاں اکیلے گجرات کی انتخابی فہرستوں سے ۶۸؍لاکھ نام کٹ گئے ہیں وہیں مدھیہ پردیش، راجستھان، کیرالا اور چھتیس گڑھ میں مجموعی طورپر ۹۹؍ لاکھ نام کاٹے گئے ہیں۔
حتمی ووٹر لسٹ میں مدھیہ پردیش میں۵ء۳۹؍ کروڑ، راجستھان میں۵ء۱۵؍ کروڑ، کیرالا میں۲ء۶۹؍ کروڑ اور چھتیس گڑھ میں۱ء۸۷؍ کروڑ نام شامل ہیں۔ ان چار ریاستوں میں کل۹۹؍ لاکھ ۵۸؍ ہزار ۳۹۸؍ ووٹروں کے نام حذف کئے گئے ہیں۔ سب سے زیادہ نام گجرات میں حذف کئے گئے، جہاں۶۸؍ لاکھ ۱۲؍ ہزار۷۱۱؍ نام ووٹر لسٹ سے نکالے گئے۔ گجرات میں ووٹرس کی تعداد ایس آئی آر سے پہلے ۵؍کروڑ ۸؍ لاکھ ۴۳؍ ہزار ۴۳۶؍ تھی جو نظرثانی کے بعد کم ہو کر ۴؍ کروڑ ۴۰؍ لاکھ ۳۰؍ ہزا ر۷۲۵؍ رہ گئی ہے۔ یعنی گجرات میں ووٹروں کی تعداد میں ۱۳ء۴۰؍ فیصد کی کمی آئی ہے۔ اس کے بعد مدھیہ پردیش کا نمبر آتا ہے، جہاں ۳۴؍ لاکھ ۲۵؍ ہزار ۷۸؍ نام حذف ہوئے ہیں۔یہاں ووٹروں کی تعداد ۵؍ کروڑ ۷۴؍ لاکھ ۶؍ ہزار ۱۴۳؍ سے کم ہو کر۵؍ کروڑ ۳۹؍ لاکھ ۸۱؍ ہزار ۶۵؍ رہ گئی ہیں۔ یہاں ووٹرس کی تعداد ۵ء۷۵؍فیصڈ کم ہوگئی ہے۔
دیگر ریاستوں میں بھی نمایاں تبدیلیاں دیکھنے کو ملی لیں۔ راجستھان میں ووٹروں کی تعداد۵؍کروڑ۴۶؍لاکھ ۵۶؍ ہزار ۲۱۵؍ سے کم ہو کر۵؍کروڑ ۱۵؍ لاکھ، ۱۹؍ ہزار ۹۲۹؍ رہ گئی ہے۔ یہاں ۳۱؍ لاکھ ۳۶؍ ہزار ۲۸۶؍ نام کٹے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں ووٹرس کی تعداد ۲؍ کروڑ ۱۲؍ لاکھ ۳۰؍ ہزار ۷۳۷؍ سے گھٹ کر ایک کروڑ ۸۷؍ لاکھ ۳۰؍ ہزار ۹۱۴؍ ہو گئی ہے۔ یہاں ۲۴؍ لاکھ ۹۹؍ ہزار ۸۲۳؍ نام کٹے ہیں۔ کیرالا میں ۲؍ کروڑ ۷۸؍ لاکھ ۵۰؍ ہزار ۸۵۵؍ ووٹرس تھے ۔ یہ تعداد ایس آئی آر کے بعد گھٹ کر۲؍ کروڑ ۶۹؍لاکھ ۵۳؍ہزار ۶۴۴؍ ہوگئی ہے۔ گوا میں۱۱؍لاکھ ۸۵؍ہزار ۳۴؍ ووٹرس تھے جو ایس ا ٓئی آر کے بعد۱۰؍لاکھ ۵۷؍ ہزار ۵۶۶؍رہ گئے ہیں۔
اسی طرح انڈومان نکوبار میں ۵۲؍ ہزار ۳۶۴؍ نام کٹنے کے بعد ووٹر لسٹ میں ۲؍ لاکھ ۵۸؍ ہزار نام رہ گئے ہیں جبکہ پڈوچیری میں ۹؍ لاکھ ۴۴؍ ہزار نام رہ گئے ہیں۔ یہاں ۷۷؍ ہزار نام کٹے ہیں۔ لکشدیپ میں ۵۷؍ ہزار ۶۰۷؍ نام رہ گئے ہیں جو پہلے ۵۷؍ ہزار ۸۱۳؍ تھے۔ یہاں صرف ۲۰۶؍ نام کٹے ہیں ۔ نام حذف کرنے کی وجوہات میں موت، مستقل نقل مکانی، متعدد رجسٹریشن یا اہلیت سے متعلق مسائل ہیں۔ ووٹر لسٹ کی تازہ کاری مسلسل عمل ہے اور اہل شہری اب بھی اندراج کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔