• Sun, 22 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

برطانیہ کاایران پرحملے کیلئے امریکہ کو اپنی زمین دینے سے انکار

Updated: February 22, 2026, 9:15 AM IST | London

لندن نے کسی واضح قانونی جواز کے بغیر ایران پر حملے میں شمولیت کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔

A bomber aircraft parked at Fairford Airfield in the UK. Photo: INN
برطانیہ کے فیئرفور ڈ ایئر فیلڈ میں کھڑا ایک بمبار طیارہ۔ تصویر: آئی این این

برطانیہ نے کہا ہے کہ وہ امریکی فوج کو ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ دی ٹائمز نے ایک خبر میں کہا ہےکہ برطانیہ نے امریکی فوج کو ایران پر حملوں کے لئے اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ اس فیصلے نے برطانیہ اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کر دیا اور صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے فیصلے پر تنقید کی ہے۔ 
ایک طویل عرصے سے نافذالعمل معاہدوں کی رُو سے امریکی طیارے صرف برطانوی حکومت کی پیشگی منظوری کے ساتھ گلوسیسٹرشائر کےآر اے ایف فیئر فورڈ سے اور بحر ہند میں امریکی برطانوی مشترکہ فوجی اڈے ڈیئگو گارسیا سے آپریشن کر سکتے ہیں۔ 
تاہم لندن نے کسی واضح قانونی جواز کے بغیر ایران پر حملے میں شمولیت کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا اور اڈوں کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ خامنہ ای کو قتل کرنے پر غور کر رہے ہیں؟ رپورٹس میں دعویٰ

ٹرمپ نے اس فیصلےکے ساتھ برطانیہ کے۲۰۲۵ء میں منظور کردہ اوربشمول ڈیئگو گارسیا اور چاگوس جزائر برطانوی انڈین اوشن ٹیریٹری کی حاکمیت موریشس کو منتقل کرنے پر مبنی معاہدے پر بھی تنقید کی ہے۔ 
اپنے ’ ٹروتھ سوشل‘ پلیٹ فارم پر ٹرمپ نے خبردار کیا ’’ممکن ہے کہ ایک انتہائی غیر مستحکم اور خطرناک لیڈرکے ممکنہ حملے کو روکنے کیلئے، امریکہ کو ڈیئگو گارسیا اور فیئر فورڈ میں واقع ایئر فیلڈ کو استعمال کرنے کی ضرورت پڑ جائے۔ دونوں ملکوں کے درمیان اس وقت سامنے آیا جب ٹرمپ نے برطانوی وزیر اعظم کئیر اسٹارمر کے ساتھ ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں اپنے الٹی میٹم پر بات کی تھی۔ اگلے دن، ٹرمپ نے چاگوس معاہدے پر اپنی تنقید کو کسی بھی امریکی فوجی کارروائی میں برطانیہ کے ممکنہ کردار سے جوڑ کر پیش کیا اور کہا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت برطانیہ کی حمایت قانونی ہو گی اور دعویٰ کیا کہ ایران برطانیہ اور اس کے اتحادی ممالک پر حملہ کر سکتا ہے۔  یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ متعددخبروں کے مطابق واشنگٹن خطے میں بڑے پیمانے پر فوجی تعیناتی کےذریعے ایران پر حملے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK