Inquilab Logo

باندرہ ٹرمنس سے کھار اسٹیشن کوجوڑنے والا اسکائی واک کھول دیا گیا

Updated: July 02, 2022, 9:26 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

مسافروں کو بڑی راحت ۔کھار اسٹیشن سے باندرہ ٹرمنس کے کسی بھی پلیٹ فارم پر پہنچا جاسکتا ہے

The footover bridge from Bandra terminus to Khar railway station has been opened for passengers from Friday.
باندرہ ٹرمینس سے کھار ریلوے اسٹیشن تک کا فٹ اوور بریج مسافروں کیلئے جمعہ سے کھول دیا گیا ہے۔

:باندرہ ٹرمنس سے کھار اسٹیشن کوجوڑنے والانیا اسکائی واک جمعہ کی دوپہر کو مسافروں کے لئے کھول دیا گیا ۔اس کی تعمیر سے مسافروں کو بڑی راحت ملے گی ۔اس کےذریعے کھار اسٹیشن سے باندرہ ٹرمنس کے کسی بھی پلیٹ فارم پر پہنچا جاسکتا ہے۔اس کی تعمیر پر۱۴؍کروڑ روپے خرچ ہوئے۔
 واضح ہوکہ اس سے قبل بار باریہ مطالبہ کیا جاتا رہا کہ اسکائی واک کوباندرہ اسٹیشن سے باندرہ ٹرمنس سے جوڑ دیا جائے تاکہ طویل مسافتی ٹرینوں کے مسافر پریشانی سے بچ سکیںلیکن ابھی اس جانب کوئی پیش رفت نہیںہوئی ہے البتہ کھار اسٹیشن سے نئے اسکائی واک کوجوڑنے سے مسافروں کوکسی قدر راحت ضرور ملے گی۔
 نئے فٹ اووربریج کواسکائی واک کے تعلق سے ویسٹرن ریلوے کے چیف پی آر اوسمیت ٹھاکورنے نمائندۂ انقلاب کوبتایاکہ ’’ چونکہ باندرہ میںجگہ کا مسئلہ ہے اس لئے باندرہ اسٹیشن سے باندرہ ٹرمنس تک اسکائی واک کی تعمیر کا معاملہ معلق ہے ۔ البتہ مسافروں کوسہولت پہنچانے کی غرض سے باندرہ ٹرمنس سے کھار روڈ اسٹیشن تک ایک اسکائی وا ک کی تعمیر شروع کی گئی تھی جو مکمل ہوگئی اور مقامی اسٹیشن ماسٹر اوردیگر عملہ کی موجودگی میںاسے جمعہ کوکھول دیا گیا۔ اس سے بھی طویل مسافتی ٹرینوں کے مسافروں کوراحت ملے گی اوروہ کھار اسٹیشن اترکر باندرہ ٹرمنس پہنچ سکیںگے۔ ‘‘
 انہوںنے یہ بھی بتایاکہ ’’ جہاں بھی گنجائش ہورہی ہے ریلوے کی جانب سے مسافروں کی راحت رسانی کے لئے قدم اٹھائے جارہے ہیں ،یہ اسکائی واک بھی اسی کا ایک حصہ ہے۔ اس کے علاوہ لاک ڈاؤن سے اب تک ویسٹرن ریلوے میںکئی اسکائی واک اور فٹ اووربریج  تعمیر کئے گئے ہیں۔‘‘
  چیف پی آر او سمیت ٹھاکور نے یہ اعتراف کیا کہ باندرہ ٹرمنس سے باندرہ اسٹیشن اسکائی واک تعمیر کئے جانے کامطالبہ کیا جارہا ہے لیکن اس کافاصلہ زیاد ہ ہے اورجگہ کا بھی مسئلہ ہے اس لئے ابھی اس سلسلے میں کوئی پیش رفت نہیںکی گئی ہے ۔ ‘‘انہوںنے مزیدکہاکہ ’’نیا اسکائی واک ۴ء۴؍میٹر چوڑا اور۳۱۴؍میٹر لمبا ہے ۔ اس کی تعمیر پر۱۴؍کروڑروپے خرچ ہوئے ہیں۔ اس کےعلاوہ اس کی تعمیر میں مضبوطی کا خاص خیال رکھا گیا ہے اس لئے بڑی مقدار میںاسٹیل کا استعمال کیا گیا ہے۔اس سے یقیناً مسافروں کوکافی راحت ملے گی اوران کا ٹرمنس تک پہنچ کرٹرین میںسوار ہونا آسان ہوگا ۔آگے سہولت کے لحاظ سے باندرہ اسٹیشن سے باندرہ ٹرمنس تک بھی اسکائی واک کی تعمیر کے سلسلے میں قدم اٹھایا جائے گا۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK