• Sat, 24 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اب تک ۳؍ ہزار عمرہ زائرین کی وطن واپسی ہوچکی ہے: وزارت خارجہ

Updated: October 24, 2026, 11:23 AM IST | Agency | New Delhi

وزارت کے مطابق ۳؍ ہزار ہندوستانی زائرین گزشتہ ایک ہفتے میں وطن لوٹ چکے ہیں، دیگر کو لانے کی کوششیں جاری۔

Ministry of External Affairs spokesperson Randhir Jaiswal. Photo: INN
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال۔ تصویر: آئی این این

سعودی عرب کے مختلف ہوائی اڈوں اور توانائی کے مراکز پر مسلسل ہو رہے حملوں کے درمیان وہاں پھنسے ہندوستانی عمرہ زائرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔  وزارت خارجہ نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سعودی عرب میں پھنسے تقریباً ۳؍ ہزار عمرہ زائرین دستیاب پروازوں کے ذریعے ہندوستان واپس پہنچ چکے ہیں جبکہ ۱۰؍ ہزار سے زائد دیگر زائرین بھی اپنی پہلے سے طے شدہ معمول کی پروازوں سے وطن لوٹے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: دہلی ہائی کورٹ نے نیہا بورا کی عرضی خارج کردی لیکن مجسٹریٹ کو کئی ہدایات جاری کیں

وزارت خارجہ کے مطابق باقی پھنسے ہوئے زائرین کی جلد واپسی کیلئے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نےایکس پر جاری اپنےبیان میں سعودی عرب میں ہندوستانی سفارت خانے اور جدہ میں واقع ہندوستانی قونصل خانے کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی تفصیلات شیئر کیں۔انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں پھنسے ہندوستانی عمرہ زائرین کی مدد کیلئے ہندوستانی سفارت خانہ مسلسل سرگرم ہے۔ ریاض میں ہندوستانی سفارت خانے اور جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے نے متاثرہ ایئرلائنز اور ٹور آپریٹروں کے ساتھ تال میل قائم کیا ہے، تاکہ پھنسے ہوئے زائرین کی جلد از جلد وطن واپسی کے انتظامات کئے جا سکیں۔ہم ایک ایک ہندوستان کو بحفاظت لیجانے کیلئے سرگرم ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK