Inquilab Logo

پے ٹی ایم کو سافٹ بینک کا دھچکا، ۱۷۵۰؍کروڑ کے شیئر فروخت کرے گا

Updated: November 18, 2022, 11:48 AM IST | Agency | New Delhi

اس خبر کے عام ہونے کے بعدسرمایہ کاروں میں بے چینی بڑھ گئی، پے ٹی ایم شیئر کی قیمتیں ۱۰؍ فیصد لڑھک گئیں

On the occasion of Paytm`s listing, CEO Vijay Shekhar got emotional .Picture:INN
پے ٹی ایم کی لسٹنگ کے موقع پر سی ای اووجئے شیکھر جذباتی ہوگئے تھے۔ تصویر:آئی این این

ملک کی بڑی پیمینٹ سروسیز کمپنی پے ٹی ایم کو ایک بار پھر بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ پے ٹی ایم کا ’لاک اِن پیریڈ ‘بدھ ۱۵؍ نومبر کو ختم ہوگیا ہے۔ جس کے بعد خبر ہے کہ  سافٹ بینک گروپ نے کمپنی کی حصہ داری میں  موجود اپنے شیئرز کو تقریباً ۱۷۵۰؍ کروڑ روپے میں فروخت کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ اس خبر کے سامنے آتے ہی شیئر بازار میں ہلچل مچی اور سرمایہ کار اور تاجروں کی بے چینی سے بی ایس ای پر  پے ٹی ایم کے شیئرز کی قیمت ۱۰؍ فیصد لڑھک گئی ۔ جبکہ این ایس ای میں اس کے شیئرز کی قیمت میں ۹ء۹۸؍فیصد کی گراوٹ آئی ہے۔ 
پے ٹی ایم کے فی شیئر کی قیمت ۵۳۹؍ روپے پر پہنچی
 بلاک ڈیل کی خبر پے ٹی ایم کی سرپرست کمپنی ’ون ۹۷؍ کمیونی کیشن‘ کے شیئرز فروخت کرنے کی ہوڑ سے لگ گئی۔ جاپانی سافٹ بینک گروپ  اس کے ذریعے اپنے ۲؍کروڑ ۹۰؍ لاکھ شیئرز کی فروخت کرسکتی ہے۔ یہ خبر جیسے ہی سامنے آئی پے ٹی ایم کے شیئرز کے دام تیزی سے گرنے لگے۔ شیئر بازار کے پری اوپننگ سیشن میں ہی اس میں ۶؍ فیصد سے زیادہ کی گراوٹ آچکی تھی اور بازار شروع ہونے کے بعد آدھے گھنٹے کے اندر ۹ء۳۲؍ فیصد تک قیمت گھٹ گئی تھی۔ جمعرات کو کاروباری دن کے اختتام پر پے ٹی ایم کے ایک شیئر کا دام ۵۳۹؍ روپےپر بند ہوا۔ بوفا سیکوریٹیز نے اپنی رپورٹ میں سافٹ بینک گروپ کے اس منصوبے کی تفصیل بیان کی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ جاپانی گروپ پے ٹی ایم میں اپنی ۴ء۵؍ فیصد کی حصہ داری فروخت کرسکتا ہے۔ اسے پے ٹی ایم سرمایہ کاروں کے لئے ایک اور بڑا جھٹکا ماناجاسکتا ہے۔  غور طلب ہے کہ ملک کا دوسرا سب سے بڑا آئی پی او لانے والی پے ٹی ایم کی پیرینٹ کمپنی ’ون ۹۷؍کمیونی کیشن ‘ کی شیئر بازار میں خراب لسٹنگ کے بعد سے ہی سرمایہ کاروں کو مسلسل  نقصان اٹھانا پڑاہے۔جمعرات کو این ایس ای میں پے ٹی کا ایم ہائی ۶۰۱ء۴۵؍ روپے اور ۵۵۲؍ روپے لو تھا۔ خیال رہے کہ پے ٹی ایم شیئر کی ۵۲؍ہفتے کی اونچی سطح ۱۹۵۵؍روپے اور نچلی سطح ۵۱۰؍ روپے ہے ۔ 

paytm Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK