Inquilab Logo

نئے مالی سال میں پے ٹی ایم کے قرض کے کاروبار میں خاطرخواہ اضافہ

Updated: June 16, 2022, 1:37 PM IST | Agency | Mumbai

سال کے پہلے ۲؍ مہینوں میں کمپنی نے ۵۵؍ لاکھ کے قرض تقسیم کئے ، اس کی وجہ سے شیئر کی قیمت بھی بڑھ گئی

Expansion of  Paytm business.Picture:INN
پے ٹی ایم کے کاروبار میں وسعت۔ تصویر: آئی این این

 نئےمالی سال ۲۳۔۲۰۲۲ء  کے پہلے۲؍ مہینوں میں پے ٹی ایم کے قرض کے کاروبار کے تحت  دیئے جانےوالے  قرضوں کی رقم ۵۵؍ لاکھ روپے ہو گئی ہے۔ سالانہ کی بنیاد پر اس میں ۴۷۱؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔  ڈیجیٹل ادائیگی پلیٹ فارم پے ٹی ایم کے قرض کے کاروبار میں اچھی ترقی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ مالی سال۲۳۔۲۰۲۲ء کے پہلے۲؍ مہینوں میں پے ٹی ایم کے لون بزنس کے تحت دیئے گئے قرضوں کی تعداد بڑھ کر۵۵؍ لاکھ  روپے ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ کمپنی نے اس بارے میں  معلومات دی ہے۔ اس معلومات کے بعد بدھ کو پے ٹی ایم کے حصص میں ۲؍ فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور یہ۶۲۴؍ روپے کی قیمت پر آگیا ہے۔ عالمی بروکریج ہاؤس اسٹاک پر مثبت ہیں اور سرمایہ کاری کے مشورے پیش کرتے ہیں۔ قرض کی ادائیگی کیلئے کمپنی کی سالانہ آمدنی کا تخمینہ۲۳۰۰۰؍ کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ آف لائن ادائیگیوں میں کمپنی لیڈر شپ پوزیشن پر ہے اور مئی میں ڈیوائس سے ادائیگی ۳۴؍  لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی۔ اعدادوشمار کی بنیاد پر کمپنی کا کاروبار بڑھتا جا رہا ہے۔  اپریل سے مئی۲۰۲۲ء کے دوران کمپنی کے قرض کی تقسیم ۵۵؍ لاکھ روپے رہی ہے۔  کمپنی کی  قرض کی مالیت۳۵۷۶؍ کروڑ روپے تھی۔ اس میں سالانہ نمو۸۲۹؍ فیصد تھی۔  اطلاع کے مطابق پے ٹی ایم سپر ایپ پر صارف کی مصروفیت میں اضافہ ہوا ہے اور اپریل سے مئی۲۰۲۲ء  کے دوران اوسطاً ماہانہ لین دین کرنے والے صارفین (ایم ٹی یو)  ۷۴ء۳؍ ملین ہو گئے ہیں۔ مرچنٹ ادائیگی کا حجم (جی ایم وی ) سال بہ سال۱۰۵؍ فیصد بڑھا ہے اور مالی سال۲۰۲۲ء کے پہلے دو ماہ کے اختتام پر۱ء۹۶؍ لاکھ کروڑ روپے رہا۔ کل ملا کر اس کے کاروبار میں وسعت ہوئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK