Inquilab Logo

پے ٹی ایم نے دسمبر تک۳۶۶۵؍ کروڑ کےقرض فراہم کئے

Updated: January 10, 2023, 12:23 PM IST | New delhi

ہندوستان کی معروف ادائیگیوں اور مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے پلیٹ فارم اور موبائل اور کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگی کی سہولت دینے والی معروف کمپنی پے ٹی ایم نےمالی سال ۲۳۔۲۰۲۲ء کی تیسری سہ ماہی میں کی گئی اپنی کاروباری کارکردگی کا اعلان کیا ہے

Growth in Paytm M`s business
پے ٹیم ایم کے کاروبار میں ترقی

ہندوستان کی معروف ادائیگیوں اور مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے پلیٹ فارم اور موبائل اور کیو آر کوڈ کے ذریعے  ادائیگی کی سہولت دینے والی معروف کمپنی پے ٹی ایم نےمالی سال ۲۳۔۲۰۲۲ء  کی تیسری سہ ماہی میں کی گئی   اپنی کاروباری کارکردگی کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی مطابق  آف لائن ادائیگیوں  کے معاملے میں مارکیٹ پر  اس کا راج قائم ہے۔  اس نے ۵ء۸؍ ملین مرچنٹس  پیمنٹ ڈیوائس کیلئے سبسکرپشن ادا کئے  ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی نے دسمبر تک ۳۶۶۵؍کروڑ روپے کے قرض فراہم کئے ہیں۔
  پے ٹی ایم کی مرچنٹ( کاروباری) ادائیگی میں ترقی ہوئی ہے اور اس کا کاروبار بڑھا ہے۔ گزشتہ  سہ ماہی میں مرچنٹ ادائیگی میں  مجموعی طور پر۳ء۴۶؍ لاکھ کروڑ کا اضافہ ہوا ہے اور اس میں ۳۸؍فیصدی کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ کمپنی نے قرض کی تقسیم کے کاروباراور اعلی قرض دہندگان کے ساتھ شراکت  میں بھی ترقی کی ہے اور اس کے کاروبار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ دسمبر تک کمپنی  نے ۳۶۶۵؍ کروڑ روپے کے قرض تقسیم کئے ہیں۔  دسمبر۲۰۲۲ء کو ختم ہونے والے ۳؍ ماہ کیلئے  قرضوں کی تعداد۱۱۷؍فیصد  بڑھ کر۳ء۷؍ملین ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ پےٹی ایم کے ذریعے لاکھوں افراد آن لائن لین دین کرتے ہیں اور یہ گوگل پے کے بعد سب سے مشہور ایپ ہے۔ 

paytm Loans Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK