• Sun, 08 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پیرس میں فلسطین، کانگو اور سوڈان کے حق میں یکجہتی ریلی

Updated: February 08, 2026, 1:05 PM IST | Paris

فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں سنیچرکو مختلف ممالک کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین نے امتیاز اور جبر کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے متاثرہ قوموں کی حمایت کا اظہار کیا۔

A scene from a protest in Paris. Photo: INN
پیرس میں احتجاج کا ایک منظر۔ تصویر: آئی این این

سنیچرکو فرانسیسی دارالحکومت میں سیکڑوں افراد نے فلسطین، ہیٹی، وینزویلا، نیو کیلیڈونیا، جمہوریہ کانگو اور سوڈان کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ایک ریلی میں شرکت کی۔ مختلف تنظیموں کی اپیل پر مظاہرین پلیس دے لا ناسیوں میں جمع ہوئے تاکہ ان برادریوں کو درپیش، ان کے بقول، ’’امتیاز اور جبر‘‘ کے خلاف احتجاج کیا جا سکے۔ 

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل: نیتن یاہو نے ۷؍ اکتوبر ۲۳ء ناکامی کی ذمہ داری پھر نہیں لی، الزام فوج پر

شرکاء نے متاثرہ آبادیوں کی حمایت کا اظہار کیا اور ایسے بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر ’’اسرائیل کا بائیکاٹ کرو‘‘درج تھا، جبکہ مذکورہ ممالک کے جھنڈے بھی لہرائے گئے۔ فرانس کی ییلو ویسٹس تحریک کے بعض ارکان نے بھی اس مظاہرے میں شرکت کی، جو پولیس کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK