Inquilab Logo

جلد ہی مسافر ای-ٹکٹ کے ساتھ ایکوفرینڈلی روٹ پربیسٹ کا سفرکرسکیں گے

Updated: January 20, 2022, 9:09 AM IST | Mumbai

بیسٹ کے جنرل منیجر لوکیش چندرا نے اطلاع دی ہے کہ جلد ہی آپ کا موبائل فون بیسٹ کی بسوں میں سفر کیلئے ٹکٹ ثابت ہوگا جس سے آپ ممبئی ، تھانے اور نوی ممبئی سفرکرسکیں گے۔

More facilities will be provided for the passengers of BEST buses.
بیسٹ بسوں کے مسافروں کیلئے مزید سہولیتں فراہم کی جائیں گی۔

: بیسٹ کے جنرل منیجر لوکیش چندرا نے اطلاع دی ہے کہ جلد ہی آپ کا موبائل فون بیسٹ کی بسوں میں سفر کیلئے ٹکٹ ثابت ہوگا جس سے آپ ممبئی  ، تھانے اور نوی ممبئی سفرکرسکیں گے۔ 
 فی الحال مسافر جو حال ہی میں متعارف کرائے گئے ’چلو‘ موبائل ایپ کا استعمال کررہے ہیں ، وہ اس سے آن لائن ٹکٹ خرید رہے ہیں لیکن کنڈکٹروں جو کاغذکے ٹکٹ دیتے ہیں، کے ذریعے بس میں  اسی کی توثیق کی ضرورت پیش آتی ہے ۔ بیسٹ کے جنرل منیجر کے مطابق آئندہ چند دنوں میں ہم  موبائل ایپ کیلئے کاغذ کے ٹکٹوں کو مکمل طورپر ختم کردیں گے۔ جو ای-ٹکٹ خریدرہے ہیں ، انہیں سفر کے دوران کنڈکٹروں کے ذریعے اس کی تصدیق کی ضرورت پیش آتی ہے لیکن آئندہ کنڈکٹراس کے عوض آپ کے موبائل فون پر ایک ای - رسیدبھیجے گا۔ یہ ای-رسید بالکل کاغذکے ٹکٹ کی طرح مصدقہ ہوگی۔‘‘
 ٹائمس آف انڈیا کی خبر کے مطابق یہ اقدام ماحولیات دوست ، کاغذ کے رول کے استعمال کوکم سے کم کرنے اور مسافروں کیلئے مزید سہولت فراہم کرنے کیلئے کیا جائے گا۔ فی الحال جب مسافر ٹکٹ بک کراتے ہیں تو اس پر بس کے ’ روٹ نمبر‘ کی نشاندہی کی جاتی ہے۔ بیسٹ کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ’’عنقریب ہم اپنے ایپ کومزید بہتر بنانے والے ہیں جس میں مسافروں کو جاری کئے جانے والے ٹکٹ پر کسی بھی روٹ کی نشاندہی کی ضرورت نہیں ہوگی لیکن اپنی منزل تک پہنچنے کیلئے اسی روٹ پرکسی بھی بس میں وہ سوار ہوسکتے ہیں۔‘‘یہ فیصلہ اس وقت کیا گیاجب منگل کو ایک مسافر نے یہ شکایت کی کہ اس نے ایک مخصوص بس روٹ کا ٹکٹ بک کیا تھا لیکن وہ بس اسے نہیں ملی ۔ اس کے بجائے اسے اسی روٹ کی دیگر بس ملی لیکن  اسے بس کنڈکٹر نے بتایا کہ اس کا ٹکٹ ’اِن ویلیڈ‘ ہے یعنی یہ ٹکٹ اس بس میں نہیں چلےگا۔

best bus Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK