• Tue, 10 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جنوبی افریقہ نے کنیڈا کو۵۷؍ رنز سے شکست دی

Updated: February 10, 2026, 11:01 AM IST | Mumbai

کپتان ایڈن مارکرم (۵۹)، ڈیوڈ ملر (ناٹ آؤٹ ۳۹؍رن) اور ٹرسٹن اسٹبس (ناٹ آؤٹ ۳۴؍رن) کی شاندار اننگز کے بعد لنگی اینگیڈی (چار وکٹ) کی قیادت میں گیند بازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقہ نے پیر کو ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے نویں مقابلے میں کنیڈا پر ۵۷؍ رنز سے کامیابی حاصل کی۔

South Africa`s Team.Photo:PTI
جنوبی افریقہ کی ٹیم۔ تصویر:پی ٹی آئی

کپتان ایڈن مارکرم (۵۹)، ڈیوڈ ملر (ناٹ آؤٹ ۳۹؍رن) اور ٹرسٹن اسٹبس (ناٹ آؤٹ ۳۴؍رن) کی شاندار اننگز کے بعد لنگی اینگیڈی (چار وکٹ) کی قیادت میں گیند بازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقہ نے پیر کو ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے نویں مقابلے میں کنیڈا پر ۵۷؍ رنز سے کامیابی حاصل کی۔
کنیڈا ۲۱۴؍ رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنے اتری۔ اس کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے  ۴۵؍رن کے اسکور تک اپنے چار وکٹ گنوا دیئے۔ دلپریت سنگھ (صفر) لنگی اینگیڈی کی پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ تیسرے اوور میں لنگی اینگیڈی نے یوراج سامرا (۱۲؍رن) کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ لنگی اینگیڈی کا تیسرا شکار نکولس کیرٹن (چار) بنے۔ چھٹے اوور میں کگیسو ربادا نے شریاس مووا (۹؍رن ) کو بولڈ آؤٹ کیا۔ ۱۵؍ویں اوور میں لنگی اینگیڈی نے ہرش ٹھاکر کو آؤٹ کر کے جنوبی افریقہ کو پانچویں کامیابی دلائی۔ ہرش ٹھاکر نے ۲۹؍ گیندوں میں دو چوکے اور دو چھکے لگا کر ۳۳؍ رنز بنائے۔
اٹھارہویں اوور میں مارکو یانسن نے سعد بن ظفر (۱۱) کو آؤٹ کیا۔ اگلی ہی گیند پر یانسن نے جسکرن سنگھ (صفر) کو شکار بنایا۔ ۲۰؍ویں اوور کی پہلی گیند پر کوربن بوش نے نونیت دھالیوال کو آؤٹ کر کے کناڈا کو آٹھواں دھچکا دیا۔ دھالیوال نے ۴۹؍ گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے۶۴؍ رنز کی اننگز کھیلی۔ کنیڈا کی ٹیم مقررہ۲۰؍ اوورز میں آٹھ وکٹوں پر  ۱۵۶؍ رنز ہی بنا سکی اور۵۷؍ رنز سے مقابلہ ہار گئی۔ جنوبی افریقہ کے لیے لنگی اینگیڈی نے چار وکٹ حاصل کئے۔ مارکو یانسن کو دو وکٹ ملے۔ کوربن بوش اور کگیسو ربادا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:نادرہ بالی ووڈ کی بےخوف اور خودمختار کرداروں کی علامت تھیں

اس سے قبلکنیڈا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اترنے والی جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مارکرم اور کوئنٹن ڈی کاک کی جوڑی نے پہلی وکٹ کے لیے ۷۰؍ رنز جوڑے۔ ساتویں اوور میں دلپریت سنگھ نے کوئنٹن ڈی کاک (۲۵؍رن) کو بولڈ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ جنوبی افریقہ کی دوسری وکٹ ایڈن مارکرم کی صورت میں گری، جنہیں اش پٹیل نے آؤٹ کیا۔ ایڈن مارکرم نے ۳۲؍ گیندوں میں ۱۰؍ چوکے اور ایک چھکا لگا کر۵۹؍ رنز کی اننگز کھیلی۔ ۱۴؍ویں اوور میں انش پٹیل نے رائن رِکلٹن کو آؤٹ کر کے پویلین بھیجا۔ رائن رِکلٹن نے ۲۱؍ گیندوں میں ۳؍ چوکے اور ایک چھکا لگا کر۳۳؍ رنز بنائے۔ ڈیوالڈ بریوس چھ رنز بنا کر انش پٹیل کا شکار بنے۔

یہ بھی پڑھئے:بینک عوام کے پیسے کے ٹرسٹی ہیں: سپریم کورٹ

جنوبی افریقہ نے مقررہ ۲۰؍ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر ۲۱۳؍رنز کا چیلنجنگ اسکور کھڑا کیا۔ ڈیوڈ ملر نے ۲۳؍ گیندوں میں تین چھکے اور ایک چوکا لگا کر ناٹ آؤٹ ۳۹؍ رنز بنائے۔ ٹرسٹن اسٹبس نے ۱۹؍ گیندوں میں ۳۴؍ رنز کی اننگز کھیلی، جس میں دو چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ کنیڈا کی جانب سے انش پٹیل نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ دلپریت سنگھ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK