ہر سال ۱۵؍ اکتوبر کو ملک کے مشہور سائنسداں اور سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے یومِ پیدائش کے موقع پر یومِ ترغیب ِ مطالعہ منایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت مہاراشٹر کے محکمہ تعلیم کی جانب سے خصوصی سرکیولر جاری کیا جاتا ہے۔
EPAPER
Updated: October 16, 2026, 10:58 AM IST | Sajid Mahmood Sheikh | Madanpura
ہر سال ۱۵؍ اکتوبر کو ملک کے مشہور سائنسداں اور سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے یومِ پیدائش کے موقع پر یومِ ترغیب ِ مطالعہ منایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت مہاراشٹر کے محکمہ تعلیم کی جانب سے خصوصی سرکیولر جاری کیا جاتا ہے۔
ہر سال ۱۵؍ اکتوبر کو ملک کے مشہور سائنسداں اور سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے یومِ پیدائش کے موقع پر یومِ ترغیب ِ مطالعہ منایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت مہاراشٹر کے محکمہ تعلیم کی جانب سے خصوصی سرکیولر جاری کیا جاتا ہے۔ اسی مناسبت سے انجمن خیر الاسلام گرلز ہائی اسکول، مدنپورہ میں جمعرات کو یومِ ترغیب ِ مطالعہ نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔اس روز تمام جماعتوں میں مطالعہ کتب کیلئے خصوصی کلاسیز کا اہتمام کیا گیا۔ تمام طالبات نے دلچسپی کے ساتھ کتابوں کا مطالعہ کیا۔ طالبات نے ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام کی زندگی پر مبنی اردو، انگریزی، ہندی اور مراٹھی زبانوں میں موجود کتابوں کا مطالعہ کیا اور ان کی حیات و خدمات کے بارے میں تفصیل سے معلومات حاصل کیں۔ طالبات نے ان کی خود نوشت سوانح عمری، سوانح حیات اور ان کی تصنیف کردہ کتابوں کا بھی مطالعہ کیا۔اس موقع پر اسکول کی پرنسپل مومن قیصر جہاں نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے مطالعہ کی عادت ڈالنے اور ہمیشہ مطالعہ جاری رکھنے کی تلقین کی۔
یہ بھی پڑھئے:یکم نومبر سے موبائل پر کال کرنے والے کا نام بھی نظر آئے گا، حکومت کا بڑا فیصلہ
پرنسپل مومن قیصر جہاں نے کہا کہ ’’ہمارے اسکول میں لائبریری کا بہترین نظم موجود ہے۔ لائبریری میں اردو، ہندی، مراٹھی اور انگریزی زبانوں میں اخلاقیات، لٹریچر، شاعری، بچوں کی نظمیں، تاریخ، جغرافیہ، سائنس، الجبرا، جیومیٹری، کوئز، بائیوگرافی، ببلیوگرافی، خودنوشت سوانح عمری، خطوط، کریئر گائیڈنس، وکیشنل گائیڈنس، طنز و مزاح، فکشن اور رسائل پر مشتمل ہزاروں کتابیں موجود ہیں۔ روزانہ لائبریری سے کتابیں طالبات کو جاری کی جاتی ہیں۔ علاوہ ازیں پراکسی پریڈ میں بھی طالبات کو پڑھنےکیلئے کتابیں دی جاتی ہیں۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ’’کتابیں ہی انسان کی بہترین دوست ہیں اور مطالعہ ہی قوموں کی ترقی کا راز ہے۔‘‘