Inquilab Logo

سبھاش بھامرے کی امیدوار ی کے سبب بی جے پی میں پھوٹ!

Updated: March 23, 2024, 11:39 AM IST | Inquilab News Network | Malegaon

دھولیہ مالیگائوں پارلیمانی حلقےسے مسلسل ۲؍ باررکن پارلیمان رہ چکے لیڈر کے خلاف بینر لگائے گئے۔

It was not written by whom the banners were placed. Photo: INN
بینر کس کی طرف سے لگائے گئے یہ نہیں لکھا گیا۔ تصویر : آئی این این

دھولیہ مالیگائوں پارلیمانی حلقے کی سیٹ سے نامزد امیدوار کو تبدیل کرنے کیلئے مالیگائوں کے موسم پُل پر آویزاں ڈیجیٹل بینر توجہ کا مرکز ہے۔ اس بینر کے ذریعے مطالبہ کیاگیا ہے کہ اس مرتبہ پارلیمانی الیکشن میں بی جے پی کی طرف سے نامزد امیدوار کو بدل دیا جائے۔ اس بینر پر ۴؍جملےمراٹھی زبان میں لکھے ہوئے ہیں ۔ جس کا ترجمہ یوں ہے۔ 
 اول : گزشتہ ۱۰؍سال سے معزز رکن پارلیمان گمشدہ ہیں ۔ دوم :پارلیمانی رکنیت کے ساتھ انصاف کرنے والا امیدواردھولیہ مالیگائوں حلقے سے ہونا چاہئے۔ سوم :جسمانی استطاعت نہ رکھنے والے امیدوار کی ہمیں ضرورت نہیں ۔ چہارم : موجودہ رکن پارلیمان نے دھولیہ مالیگائوں حلقے میں ہندوتوا کیلئے کیا قربانیاں دی ہیں ؟ان چار جملوں کے درمیان یہ بھی مراٹھی زبان میں عوام سے سوال کیاگیا ہے کہ، کیا ایسا رکن پارلیمان ہمیں منظور ہے؟

یہ بھی پڑھئے: بلڈانہ سیٹ کانگریس کے حصہ میں نہ آنے پر کارکنان سخت ناراض

واضح رہے کہ ڈاکٹر سبھاش بھامرے کو اس حلقے سے بی جے پی نے تیسری مرتبہ موقع دیا ہے۔ انتخابی موسم کی آمد سے قبل ہی بھامرے کے خلاف مالیگائوں سمیت پورے حلقے میں بی جے پی لیڈران وکارکنان کے درمیان مخالفت کا ماحول تھا۔ کئی اور لیڈران بھی بی جے پی سے امیدواری کے خواہاں تھے۔ ذرائع کے مطابق ایڈوکیٹ ششیر ہیرے کا نام ناگپور سے دہلی پہنچا تھالیکن عین وقت ہیرے کا نام فہرست سے غائب ہوا۔ ریٹائرڈ آئی پی ایس پرتاپ رائودیگاؤنکر بھی زعفرانی پارٹی کی امیدواری کیلئے کئی ماہ سے اس حلقے میں اپنے لئے ماحول سازی میں مصروف تھے لیکن انہیں بھی حاشئے پر ڈال دیا گیا۔ بھامرے ٹکٹ پانے میں کامیاب توہوگئے لیکن تشہیر سے قبل ہی انہیں مخالفتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مالیگائوں کے موسم بریج پر نامعلوم ذریعے سےلگے بینرنے دھولیہ مالیگائوں پارلیمانی حلقے میں بی جے پی کے اندرسب ٹھیک ٹھاک نہ ہونے کا ثبوت پیش کردیاہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK