Inquilab Logo Happiest Places to Work

جلگاؤں میں ایس ایس سی امتحان کے پہلے ہی دن پیپر لیک کا معاملہ

Updated: March 04, 2020, 3:12 PM IST | Sharjeel Qureshi | Jalgaon

ریاست بھر میں منگل۳؍ مارچ سے دہم جماعت کے بورڈ کے امتحان کا آغاز ہوا۔ پہلا پرچہ زباندانی کا تھا ۔یہاں مکتائی نگر کے کرارڈ کاکورڈ قصبے میں مراٹھی زباندانی کا پرچہ امتحان شروع ہونے سے چند منٹ قبل سوشل میڈیا پر گشت کرنے کا معاملہ پیش آیا ہے۔

جلگاؤں میں ایس ایس سی امتحان کے پہلے ہی دن  پیپر لیک کا معاملہ ۔ تصویر : آئی این این
جلگاؤں میں ایس ایس سی امتحان کے پہلے ہی دن پیپر لیک کا معاملہ ۔ تصویر : آئی این این

 جلگاؤں : ریاست بھر میں منگل۳؍ مارچ سے دہم جماعت کے  بورڈ کے امتحان کا آغاز ہوا۔پہلا پرچہ زباندانی کا تھا ۔یہاں مکتائی نگر کے کرارڈ کاکورڈ قصبے میں مراٹھی زباندانی کا پرچہ امتحان شروع  ہونے سے چند منٹ قبل سوشل میڈیا پر گشت کرنے کا معاملہ پیش آیا ہے۔اس معاملے میں  پنچایت سمیتی کے ایجوکیشن آفیسر نے متعلقہ امتحانی سینٹر کے انچارج اور سپروائزر کے خلاف مکتائی نگر پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کروایا ہے،ساتھ ہی فیض پور میں ۵؍ طلبہ کونقل کرتے ہوئے بھی پکڑا گیا ہے ۔
 اس واقعے کے منظر عام پر آنے سے تعلیمی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔ایجوکیشن محکمہ اور امتحانی سینٹر پر چوطرفہ تنقیدیں کی جارہی ہیں۔ یہ معاملہ شیواجی ہائی اسکول نامی امتحانی سینٹر پر پیش آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہاں چند طلبہ نے ایک معلم کی مدد سے  وہاٹس ایپ پر سوالیہ پرچہ ڈالا تھا ۔امتحانی سینٹر کے باہر ایک نوجوان سوالیہ پرچے کی مدد سے اس کا جواب تلاش کررہا تھا ۔اس کے بعد  یہ معاملہ منظر عام پر آیا ۔ دوسری جانب فیض پور میں میونسپل اسکول امتحانی سینٹر پر ۵؍ طلبہ کے پاس سے نقل کرنے  خاطر خواہ مواد ضبط کرنے کی کارروائی ہوئی۔ یہ کارروائی  محکمہ ایجوکیشن کے نقل مخالف دستے نے کی  ۔
 ناسک کے محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے امتحانات کو نقل سے پاک بنانے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔ناسک بورڈ کے ڈپٹی سیکریٹری نیتن اُپاسنے نے ضلعے کے تمام امتحانی سینٹروں کے سینٹر انچارج کو یکجا کر کے امتحانی سینٹروں پر امتحانات کے دوران ہونے والی غیر قانونی کارروائیوں پر روک لگانے کیلئے سختی سے ہدایات دی تھیں۔

jalgaon Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK