Inquilab Logo Happiest Places to Work

جلگائوں: جعلی برتھ سرٹیفکیٹ معاملے میں ۳۳؍ افراد سے پوچھ تاچھ ، ۲؍ گرفتار

Updated: April 08, 2025, 9:44 AM IST | Jalgaon

مشتبہ افراد کیساتھ خاندان کے دیگر افراد کے دستاویز کی بھی جانچ ، ۱۹۶۰ء سے پہلے کے کاغذات طلب کئے گئے، سرکاری عملہ بھی رڈار پر۔

Fingers are also being pointed at employees of government departments in rural areas. File photo
جلگائوں کے سرکاری محکموں کے ملازمین پر بھی انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔ فائل فوٹو

پیدائشی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلئے جعلسازی کرنے کے الزام میں جلگائوں کے سٹی پولیس اسٹیشن میں ۴۳؍ افراد کے خلاف معاملہ  درج کیا گیا ہے ۔اس کی تفتیش لوکل کرائم برائچ (ایل سی بی ) کررہی ہے ۔تفتیش کے پہلے ہی دن ایل سی بی نے۳۳؍ افراد کو پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا ۔ کہا جا رہا ہے کہ ان میں سے کچھ افراد ایسے ہیں جن کی پیدائش جلگائوں میں نہیں ہوئی  ہے   اسکے باوجود انہوں نے  پیدائشی سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔
  یاد رہے کہ جلگائوں کے تحصیلدار شیتل راجپوت کے فرضی دستخط سے پیدائش و موت کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔اس معاملے میں جلگائوں کے سٹی پولیس اسٹیشن میں ۴۳؍ افراد کےخلاف کیسدرج کیا گیا ہے جسکی تفتیش جاری ہے۔  کرائم برانچ نے متعلقہ افراد کے    دستاویزات کے ساتھ ان کے خاندان کے دیگر افراد کے دستاویز بھی طلب کئے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ ان سے ۱۹۶۰ء سے پہلے کے دستاویز منگوائے گئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق پولیس دستاویز کو اپنی تحویل میں لے رہی ہے اور تصدیق کے بعد انہیں واپس کر دے گی۔ مذکورہ ۳۳؍ افراد  کے بیانات ریکارڈ کئے گئے ہیں ۔ان کے خارجہ سرٹیفکیٹ،پیدائش سرٹیفکیٹ، گھر خریدی یا فروختگی کے دستاویز ، پاسپورٹ اور دیگر دستاویز کی جانچ کی جارہی ہے۔
 ۲؍ افراد گرفتار
اس معاملے میں ایل سی بی نے اس سے قبل دو افراد کو تحویل  لیا ہے جن کی شناخت اجاگر نہیں کی گئی  ہے۔   ذرائع سے یہ پتہ چلا ہے کہ ان دونوں سے پوچھ تاچھ میں کئی سنگین باتیں اجاگر ہوسکتی ہیں ۔یہ دونوں پیدائش کے داخلے فارم تیار کرنے سے لے کر سرٹیفکیٹ بنا کر دینے تک کی ذمہ داری لیتے تھے ۔ان کے معاونین میں تحصیلدار دفتر اور کارپوریشن کے ملازمین بھی شامل ہو سکتے ہیں ۔اسلئے یہ امکان ہے کہ کارپوریشن کے محکمہ پیدائش و موت اور تحصیلدار کے دفتر کے ملازمین بھی پولیس کی رڈار پر ہیں۔  البتہ پیر کے روز ضلع ایس پی مہیشوری ریڈی نے ایک پریس کانفرنس میں اطلاع دی کہ یہ شیخ محسن صادق اور شیخ رئیس باگوان نامی  ۲؍ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ دونوں پیشے سے وکیل ہیں۔ دونوں کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت نے انہیں ۳؍ دنوں کی پولیس تحویل میں بھیج دیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK