Inquilab Logo

ایس ایس آر کیس:منشیات کے معاملے میں دپیکا پڈوکون اور شردھا کپور سے پوچھ تاچھ جاری

Updated: September 26, 2020, 12:49 PM IST | Mumbai

اداکارہ دپیکا پڈوکون سے این سی بی (نارکوٹکس کنٹرول بیورو) سشانت سنگھ راجپوت (ایس ایس آر) موت کی تحقیقات سے منسلک منشیات کی وسیع پیمانے پر تحقیقات میں پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ وہ آج صبح ایولین گیسٹ ہاؤس، قلابہ (ممبئی) پہنچیں جہاں این سی بی کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم ان سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ دپیکا کو بالی ووڈ کی دیگر اداکاراؤں شردھا کپور اور سارہ علی خان کے ساتھ سمن جاری کیا گیا تھا ،ان سے بھی آج ہی پوچھ تاچھ ہوگی۔ اس معاملے میں شردھا کپور این سی بی کے بیلارڈ اسٹیٹ میں واقع دفتر میں پہنچ گئی ہیں۔

Deepika at Evelyn Guest House, Colaba. Photo: Midday
دپیکا ایولین گیسٹ ہاؤس، قلابہ میں۔ تصویر: مڈڈے

اداکارہ دپیکا پڈوکون سے این سی بی (نارکوٹکس کنٹرول بیورو) سشانت سنگھ راجپوت (ایس ایس آر) موت کی تحقیقات سے منسلک منشیات کی وسیع پیمانے پر تحقیقات میں پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ وہ آج صبح ایولین گیسٹ ہاؤس، قلابہ (ممبئی) پہنچیں جہاں این سی بی کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم ان سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ دپیکا کو بالی ووڈ کی دیگر اداکاراؤں شردھا کپور اور سارہ علی خان کے ساتھ سمن جاری کیا گیا تھا ،ان سے بھی آج ہی پوچھ تاچھ ہوگی۔ اس معاملے میں شردھا کپور این سی بی کے بیلارڈ اسٹیٹ میں واقع دفتر میں پہنچ گئی ہیں اور ان سے بھی پوچھ تاچھ جاری ہے۔ 

منشیات انسداد ایجنسی سارہ علی خان سے بھی اسی دفتر میں سوالات پوچھے گی۔ دپیکا کی منیجر کرشمہ پرکاش ، جن سے جمعہ کو پوچھ تاچھ کی گئی تھی ، وہ آج دوسرے دن بھی این سی بی آفس پہنچ گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کرشمہ کے ساتھ پوچھ تاچھ اداکار راکول پریت سنگھ کے مقابلے میں زیادہ دیر تک جاری رہے تھے ۔ ان سے تقریباً ۴؍ گھنٹے تک پوچھ تاچھ جاری رہی تھی۔این سی بی نے راکول پریت سنگھ اور کرشمہ پرکاش سے وہاٹس ایپ چیٹ کے مندرجات کے بارے میں سوالات کئے تھے جس میں مبینہ طور پر چرس کے استعمال کیلئے اس کی خریداری کی جانب اشارہ کیا گیا تھا ۔

 بالی ووڈ کے منشیات معالے کی تحقیقات کا آغاز اداکار ریا چکرورتی کے ساتھ اس وقت ہوا تھا جب ۱۴؍ جون کو سشانت سنگھ راجپوت کی لاش ممبئی میں واقع ان کے گھر میں ملی تھی۔ این سی بی کے ذرائع کا مطابق اس کا مقصد ڈرگس کے بڑے ڈیلروں تک پہنچنا ہے، انفرادی صارفین تک نہیں۔ ایجنسی مبینہ صارفین کے ذریعہ سپلائی کے نیٹ ورک کو سمجھنے کیلئے بالی ووڈ کے اے لیسٹرز سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔واضح رہے کہ اداکاروں کو منشیات کی تحقیقات کے معاملے میں ملزم نامزد نہیں کیا گیا ہے ، ان سے صرف پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔
 گرفتاری سے قبل پوچھ تاچھ کے دوران ریا چکرورتی نے مبینہ طور پر منشیات کے استعمال کے سلسلے میں سارہ علی خان اور راکول پریت سنگھ سمیت مختلف ستاروں کا نام لیا تھا۔ تاہم، ان کے وکیل نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔ واضح رہے کہ سارہ علی خان نے فلم ’’کیدارناتھ‘‘ میں سشانت سنگھ راجپوت کے مقابل کام کیا تھا۔ بامبے ہائی کورٹ میں داخل ریا کی درخواست ضمانت کے مطابق سشانت کو اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران منشیات کی عادت لگی تھی۔سشانت کے اہل خانہ نے اپنے وکیل وکاس سنگھ کے ذریعہ تحقیقات کے رخ پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ این سی بی کی تحقیقات بھی اسی سمت جارہی ہے جس سمت ممبئی پولیس کی جارہی تھی، صرف توجہ حاصل کرنے کیلئے پوچھ تاچھ کیلئے بڑے بڑے ناموں کو سامنے لایا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK