Inquilab Logo

تیر اندازی ورلڈ کپ: دپیکا کماری سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، چار تمغے یقینی

Updated: April 26, 2024, 10:06 PM IST | Shanghai

سابق عالمی نمبر ایک دپیکا کماری نے کوریا کی جیون ہنیونگ کو شکست دے کر تیر اندازی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی جب کہ کمپاؤنڈ آرچرس نے ہندوستان کا چوتھا تمغہ یقینی بنایا۔

Deepika Kumari. Photo:PTI
دپیکا کماری۔ (تصویر:پی ٹی آئی)

ماں بننے کے بعد اپنی شاندار کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے، سابق عالمی نمبر ایک دپیکا کماری نے کوریا کی جیون ہنیونگ کو شکست دے کر تیر اندازی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی جب کہ کمپاؤنڈ آرچرس نے ہندوستان کا چوتھا تمغہ یقینی بنایا۔
عالمی درجہ بندی میں۱۴۲؍ ویں مقام پر کھسکنے والی ۳؍ بار کی اولمپین دپیکا نے زیون کو۴۔۶؍ سے شکست دی۔ اب ان کا سیمی فائنل میں مقابلہ کوریا کی نم سوہیون سے ہوگا۔ اس سے پہلے، جیوتی سریکھا وینم اور ابھیشیک ورما کی کمپاؤنڈ مکسڈ ٹیم نے فائنل میں جگہ بنائی، دنیا کی نمبر دو ٹیم نے میکسیکو کے اینڈریا بیسررا اور لاٹ میکسیمو مینڈیز اورٹیز کو صرف ۵؍ پوائنٹس سے شکست دی۔ اب ان کا مقابلہ ایسٹونیا سے ہوگا۔ جیوتی خواتین کی کمپاؤنڈ ٹیم میں بھی شامل ہیں جو بدھ کو فائنل میں پہنچی تھیں۔ایشین گیمز کی گولڈ میڈلسٹ جیوتی تمغوں کی ہیٹ ٹرک کی دوڑ میں شامل ہیں۔ ہندوستانی تیر انداز ۴؍ ٹیم ایونٹس کے فائنل میں پہنچے اور جیوتی اور پریانش کمپاؤنڈ انفرادی زمرے میں سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد تمغوں کی دوڑ میں ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کمپاؤنڈ مینز، ویمنز، مکسڈ اور مینز ریکرو ٹیم ایونٹس کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
جیوتی اور ورما کو پہلے راؤنڈ میں بائی کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے۱۶۰؍ میں سے۱۶۰؍ اسکور کر کے آسٹریلیا کے جارجیا گراہم اور برینڈن ہاوس کو ۸؍ پوائنٹس سے شکست دی۔ اس کے بعد انہوں نے لکسمبرگ کی ماریا شکولنا اور گیلس سیورٹ کو ۱۵۱۔۱۵۵؍ سے شکست دی۔انکیتا بھکت اور دھیرج بومادیوارا کی چوتھی سیڈ ہندوستانی ریکرو مکسڈ ٹیم کو سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ کوریا کے لم اور کم ووجن نے۰۔۶؍سے شکست دی۔ اب وہ کانسہ کے تمغے کیلئے میکسیکو سے کھیلیں گے۔ ریکرو میں، تروندیپ رائے کوارٹر فائنل میں آندریس ٹمینو سے ۳۔۷؍ سے ہار گئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK