Inquilab Logo

اسٹالن کی بی جے پی کو وارننگ

Updated: June 14, 2023, 1:25 PM IST | Tamil Nadu

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ نے سنتھیل بالاجی سے اسپتال میں ملاقا ت کے بعد بی جے پی کو ۲۰۲۴ء کے لوک سبھا الیکشن کے تعلق سے خبردار کیا

photo;INN
تصویر :آئی این این

یہاں کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے تمل ناڈو کے وزیر سینتھیل بالاجی سے اماندورار کے سرکاری اسپتال میں ملاقات کی ۔واضح ہو کہای ڈی کی تفتیش کے دوران سینتھیل بالاجی علیل ہو گئے تھے جس کی وجہ سے انہیں اسپتال داخل کیا گیا تھا۔ اس ضمن میں اسٹالن نے اسپتال میں ان کی عیادت کی اوراس دوران بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنائے کہا کہ ’’ ملک کی عوام ۲۰۲۴ء کے الیکشن میں بی جے پی کو سبق سکھائے گی ۔ علاوہ ازیں ای ڈی کے تعلق سے ا نہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ ’’ ای ڈی نے تفتیش کے دوران سینتھیل بالاجی کو کافی پریشان کیا جس کی وجہ سے وہ سینے کے درد میںمبتلا ہو گئے ہیں ۔ اس کے باوجود وہ ای ڈی کا تعاون کریں گے۔ انہوں نے ای ڈی کا پہلے بھی تعاون کیا پھر اتنی طویل تفتیش کی ضرورت ہی کیا تھی ۔ ای ڈی کی جانب سے کی گئی یہ تفتیش انسانیت سے پرے ہے۔جو بھی معاملہ ہے اس سے سنتھیل بالاجی قانونی طور پر نپٹ رہے ہیں ۔ ایم کے ڈی قانونی طوراس کیس کا سامنا کرے گی ہم بی جے پی کی دھمکی سے ڈرنے والےنہیں ہیں ۔ ملک کی عوام اس تمام چیزوں سےآگاہ ہے اور اس کا جواب بی جے پی کو ۲۰۲۴ء کے الیکشن میں ملے گا۔‘‘
 واضح ہو کہ سنتھیل بالاجی کی اہلیہ نے مدراس کے ہائی کورٹ میں اپنےشوہر کی حراست کے خلاف اپیل درج کروائی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں اپنے شوہر کی حراست کی کوئی خبر نہیں تھی ۔ ۲۰۲۴ء کے لوک سبھا الیکشن میں تمام اپوزیشن پارٹیاں بی جے پی کی شکست کی متمنی ہیں جس میں ایم کے اسٹالن کو اس آپریشن کی کنجی سمجھا جا رہا ہےکیونکہ اس تعلق سے انہوں نےبہار کےو زیر اعلیٰ نتیش کمار، تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھرراؤ سے بھی ملاقات کی تھی ۔ علاوہ ازیں ۲۳؍ جون کو پٹنہ میںا پوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK